بٹ کوائن سے ،مطلق اہم انالیسس

یوکرائنی حکومت نے کرپٹو کرنسی عطیات کی براہ راست اپیل جاری کردی۔
پیوٹن نے اپنی جوہری افواج کو الرٹ کر دیا۔
جمعرات کو روس کی جانب سے یوکرائن پر حملے کی خبر پھیلنے کے بعد بڑی کرپٹو کرنسیوں کی قیمتوں کو مہلک ڈاؤن فال کا سامنا کرنا پڑا اور سپورٹ کی سطح پر گر گئے، تاہم مارکیٹ نے کچھ لچک کا مظاہرہ کیا اور دن کے آخر میں بللز منفی جذبات کے باوجود زیادہ تر نقصانات کو مٹانے میں کامیاب ہوگئے۔
امریکہ کی طرف سے روس پر عائد اضافی پابندیاں توقع سے کم شدید ثابت ہونے کے بعد جمعہ کو کرپٹو کرنسی مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی۔ مغربی ممالک کی جانب سے روس اوراس کی جنگ کی مالی معاونت کی صلاحیت پر سخت پابندیاں عائد کرنے کے فیصلے کے بعد ہفتے کے آخر میں موڈ پھر خراب ہو گیا اور پیوٹن نے جوہری ڈیٹرنس فورسز کو تیاری کی حالت میں رہنے کا حکم دیا۔
بٹ کوائن
یوکرائنی حکومت نے ملک پر روسی فوجی حملے کے درمیان کرپٹو کرنسیوں میں عطیات کی اپیل جاری کی ہے۔
• اس وقت حکومت کے کرپٹو ایڈریس پر ایک کروڑ ڈالر سے زائد کا عطیہ دیا جا چکا ہے۔ یوکرائنی حکومت نے ایک این جی او کے Patreonاکاؤنٹ کو معطل کرنے کے بعد براہ راست کرپٹو عطیات کا انتخاب کیا ہے۔
بی ٹی سی کے نان زیرو بیلنس کے ساتھ بٹ کوائن ایڈریس ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے جو سینٹمنٹ کو بہتر بنانے کی علامت ہوسکتی ہے۔
بلوم برگ کی ایک رپورٹ کے مطابق روسی ارب پتی ممکنہ طور پر اشیاء اور خدمات کی خریداری کے لئے کرپٹو کرنسیوں کا استعمال کرکے کسی بھی امریکی پابندیوں کو روک سکتے ہیں اور ان ممالک سے باہر سرمایہ کاری جاری رکھ سکتے ہیں جو حملے کی وجہ سے معاشی اثرات کا سامنا کر رہے ہیں۔ اسی وجہ سے یوکرائن کے نائب صدر میخائیلو فیڈوروف نے روسی اور بیلاروسی صارفین کے فنڈز روکنے کے تبادلے کا مطالبہ کیا۔BNY Mellon اب Chainalysis’sکے تعمیل سافٹ ویئر کو استعمال کرنے والا پہلا عالمی بینک ہوگا۔ بینک ایک معتبر سروس فراہم کنندہ کے طور پر کرپٹو کرنسی مارکیٹ میں داخل ہونے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔
یوکرائن حملے کے نتیجے میں ملک کی فی ایٹ کرنسی ریکارڈ نچلی سطح پر گرنے سے روسی روبل اور بٹ کوائن کے درمیان تجارتی حجم 9 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
کرپٹو خوف اور لالچ انڈیکس 20تک گرگیااورانڈیکس مارکیٹ میں گھبراہٹ بڑھ رہی ہے۔

Adnan Abdul Rehman
Regional Market Analyst
:Disclaimer
یہ مواز مارکٹنگ کے لئے ہے۔یہ کوئی سگنل سروس نہیں ہے۔اس مواز کو بطور سگنل استعمال کرنے سے ہونے والے نفع،نقصان کا ضمہ آپ کا ہے۔یہاں ساری انفارمیشن بہت بہترین ریسورس سے لی گئی ہے۔کوئی پاسٹ کی پرفامنس ،کو بطور سگنل استعمال کرنی آپ کی زمہداری ہے۔آپ ایگری کرتے ہیں کہ لیوریج پروڈکٹ میں رسک ہوتا ہے۔اور ٹریڈنگ سے ہونے والے نفع و نقصان کے زمہدار آپ خود ہیں۔ہمارے دئے گئے کسی بھی مواد سے ہونے والے والے نفع و نقصان کے زمہدار آپ خودہیں۔ یہ مواد ہماری تحریری پرمشن کے.