گذشتہ روز مالیاتی بازار کی صورتحال

ڈالر انڈیکس گذشتہ  2ماہ سے مسلسل گراوٹ کا شکار ہے۔ سوموار کے روز 105.32 سے دوبارہ اس کی قدر میں اضافہ دیکھنے کو ملا ۔106.66 پر مارکیٹ کلوز ہوئی۔ جبکہ یو ایس دس سالہ بانڈ دن کے آغاز پر گراوٹ کا شکار رہا     اور مارکیٹ کے کلوز ہونے تک معمولی گراوٹ سے %3.68  پر کلوز ہوا۔
تجارتی ہفتے کے پہلے روز یورو اور برطانوی پاؤنڈ ڈالر کے مقابلے میں کمزور ہوا۔ بالترتیب %0.54 اور %1.11  کمی کے ساتھ مارکیٹ 1.0340 اور 1.1960 پر کلوز ہوئی۔ جبکہ کینڈین ڈالر کی مارکیٹ قدرے گیپ کے ساتھ اوپن ہوئی اور 1.3494 پر کلوز ہوئی۔ فرانسیسی فرینک ڈالر کے مقابلے میں 0.9488 پر کلوز ہوا جبکہ جاپانی ین %0.16 کی کمی کے ساتھ 138.92 پر مارکیٹ کلوز ہوئی۔
قیمتی دھاتیں جن میں سونا اور چاندی شامل ہیں مندی کا شکار رہی۔ سونا %0.76 کی گراوٹ کے ساتھ 1741$ پر کلوز ہوا۔ جبکہ چاندی %2.39  کی گراوٹ کے ساتھ مارکیٹ 20.94$ پر کلوز ہوئی۔ تیل کی قیمت میں تیزی کا رحجان رہا اور مارکیٹ %0.07 کے اضافے کے ساتھ 76.50$ فی بیرل پر کلوز ہوئی۔
گذشتہ روز کے اہم ایونٹس
گذشتہ روز یورپئین سینٹرل بینک کے صدر نے مہنگائی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یورو زون میں مہنگائی مسلسل بڑھ رہی ہے۔ اکتوبر کے اعدادوشمار کے مطابق یہ شرح% 10.6  رہی۔ خطاب کے دوران اُن کا مزید کہنا تھا کہ سنٹرل بینک سخت مالیتی پالیسی کا نفاذ کریں گے اور بڑھتی ہوئی مہنگائی پر قابو پانے کے لئیے شرح سود میں اضافہ کریں گے۔
آسٹریلین ریزرو بینک گورنر نے سینٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ تنخواہوں میں اتنا اضافہ کیا جائے کہ مہنگائی پر قابو کرنا مشکل ہوجائے۔ مزید وہ چاہتے ہیں کہ شرح سود میں اضافہ ہونا چاہیے تاکہ مہنگائی کو قابو کیا جاسکے۔
فیڈرل اوپن مارکیٹ کمیٹی کے ممبران نے مہنگائی پر تشویش کا اظہار کیا۔ مزید انہوں نے کہا کہ مہنگائی پر قابو پانے کے لئیے پالیسی میکرز کو جارحانہ رویہ اپنانا ہوگا اور شرح سود میں اضافہ کرنا ہوگا تاکہ مہنگائی پر قابو پایا جاسکے۔
آج کے روز ہونے والے اہم ایونٹس
آج کے روز کینڈین ماہانہ جی ڈی پی کا ڈیٹا پبلش ہوگا جو کہ سابقہ ڈیٹا %0.1  تھا اور دوبارہ پیش گوئی کی جارہی ہے کہ پھر سے %0.1ہی ڈیٹا ریکارڈ ہوسکتا ہے۔
بینک آف انگلینڈ کے گورنر خطاب کریں گے اس دوران برطانوی پاؤنڈ کی قیمت میں خاصا اتار چڑھاؤ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔
اس کے علاوہ یونائیٹڈ سٹیٹس کی سی بی کنزیومر کانفیڈنس کے حوالے سے اعداد و شمار بھی جاری کئیے جائیں گے توقع کی جارہی ہے کہ اس بار اعداد و شمار کا پیمانہ 100 ہوگا جبکہ پچھلے ریکارڈ کے مطابق یہ 102.5 تھا۔

Adnan Abdul Rehman
Regional Market Analyst
:Disclaimer
یہ مواز مارکٹنگ کے لئے ہے۔یہ کوئی سگنل سروس نہیں ہے۔اس مواز کو بطور سگنل استعمال کرنے سے ہونے والے نفع،نقصان کا ضمہ آپ کا ہے۔یہاں ساری انفارمیشن بہت بہترین ریسورس سے لی گئی ہے۔کوئی پاسٹ کی پرفامنس ،کو بطور سگنل استعمال کرنی آپ کی زمہداری ہے۔آپ ایگری کرتے ہیں کہ لیوریج پروڈکٹ میں رسک ہوتا ہے۔اور ٹریڈنگ سے ہونے والے نفع و نقصان کے زمہدار آپ خود ہیں۔ہمارے دئے گئے کسی بھی مواد سے ہونے والے والے نفع و نقصان کے زمہدار آپ خودہیں۔ یہ مواد ہماری تحریری پرمشن کے.