مارکیٹ سنیپ شاٹ

گذشتہ روز کے اہم ایونٹس
گذشتہ روز اے ڈی پی ایمپلائمنٹ کے حوالے سے ڈیٹا جاری کیا گیا۔ جس میں لیبر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے نئی جابز پیدا ہونے اور جابز ٹرن اوور کے حوالے سے ماہانہ سروے کیا گیا تھا۔ جس میں خالی آسامیوں کی تعداد 10.3 ملین ہے جو کہ ابھی بھی تاریخی سطح پر موجود ہے۔ یعنی جتنے لوگ بے روزگار ہیں اس سے زائد لیبر مارکیٹ میں خالی آسامیاں موجود ہیں۔ ڈیپارٹمنٹ کے اعداد و شمار بتا رہے ہیں کہ ٹیکنالوجی سیکٹر میں لوگوں کو ملازمتوں سے نکالنے کا رحجان بھی بے روزگاری میں اضافے کا سبب بن رہا ہے۔ کل جاری کئیے گے اعداد و شمار کے مطابق نومبر میں 127000 آسامیوں کا اضافہ ہوا ہے۔

 

فیڈرل ریزرو کے سربراہ جرمی پاؤل نے واشنگٹن میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امکان ہے کہ شرح سود بڑھانے کی رفتار کم ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بعد میں شرح سود میں پہلے سے بھی زائد اضافہ ہوگا کیونکہ مہنگائی پر قابو پانے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔ مزید یہ کہ شرح سود میں اضافے کی رفتار میں کمی دسمبر میٹنگ میں ممکن ہے۔ فیڈرل ریزرو کی مانٹیری پالیسیاں مہنگائی کو کم کرنے کے لئیے کافی ہیں۔ پاؤل نے مزید واضح کیا کہ شرح سود ابھی کم نہیں کی جائے گی۔ مہنگائی اور شرح سود میں اضافے کے باعث معاشی سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں۔
آج کے روز ہونے والے اہم ایونٹس
یونائٹڈ سٹیٹ- بیورو آف اکنامک اینالسز کی جانب سے ماہانہ کور پی سی ای پرائس انڈکس کا ڈیٹا جاری کیا جائے گا۔ جس میں گُڈز اور سروسز کی قیمتوں میں بدلاؤ کا جائزہ لیا جاتا ہے۔
انسٹیٹیوٹ فار سپلائی مینجمنٹ کی جانب سے ماہانہ آئی ایس ایم مینوفیکچرنگ پی ایم آئی رپورٹ جاری کی جائے گی۔ جس میں مینوفیکچرنگ انڈسٹری میں پرچیزنگ مینجرز پر سروے کیا جاتا ہے۔
سی ایچ ایف – فیڈرل سٹیٹسکس آفس کی جانب سے ماہانہ سی پی آئی رپورٹ جاری کی جائے گی۔ جس میں گُڈز اور سروسز کی قیمتوں میں بدلاؤ کا جائزہ لیا جاتا ہے۔
2023 فومک میٹنگ ووٹنگ میٹنگ اور ڈیلاس فیڈ چیئرمین لوگان خطاب کریں گے۔
فیڈرل ریزرو گورنر بومین سٹریٹیجک فورم پر خطاب کریں گے۔ بومین پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ اگر مہنگائی کم نہیں ہوتی ہے تو شرح سود میں اضافہ کیا جائے گا۔
Adnan Abdul Rehman
Regional Market Analyst
Disclaimer:
اعلان دستبرداری: یہ مواد صرف معلوماتی مقاصد اور عام مارکیٹنگ کمیونکیشن کے طور پر مہیا کیا گیا ہے۔ جو کہ آزاد سرمایہ کاری کی تحقیق کی تشکیل کے لیے نہیں ہے۔ اس کمیونیکشن میں کسی بھی قسم کا سرمایہ کاری کا مشورہ ، سرمایہ کاری کی سفارش اور کسی بھی مالیاتی انسٹرومنٹ کی خریدوفروخت کی سفارش شامل نہیں ہے۔ اور نہ ہی اسے شامل سمجھا جانا چاہیے۔ تمام مہیا کی گئی معلومات معتبر ذرائع سے حاصل کی گئی ہے۔ اور ماضی میں ہونے والی کارکردگی اس بات کا ثبوت نہیں ہے کہ مستقبل میں بھی ایسی ہی کارکردگی کی کوئی ضمانت دی جائے اور نہ ہی یہ کوئی قابل اعتماد انڈیکٹر ہے۔ صارفین اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ ادھار (لیورج) والی پروڈکٹس جسے میں کوئی بھی سرمایہ کاری غیر یقینی صورتحال رکھتی ہیں۔ اور اس طرح کی سرمایہ کاری میں بہت سا نقصان کا اندیشہ ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے صارٖفین اپنے نقصان کے خود ذمہ دار ہونگے۔ ہم اس کالم میں مہیا کی گئی معلومات کی بنا پر سرمایہ کاری کرنے پر کسی بھی قسم کے نقصان ہونے پر ذمہ داری قبول نہیں کرتے ہیں۔ اس کالم کے کسی بھی حصے کو یا مزید تقیسم کرنے کے لیے ہماری پیشگی اجازت ضروری ہوگی۔