کرسمس ریلی کی طرف؟ EURUSD

2010 سے لے کر اب تک EURUSD نے ماہانہ طور پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ گذشتہ ہفتے کے آخر میں 1.05 سے اوپر قیمت بڑھی اور سوموار کو 0.22٪ اضافے کے ساتھ قیمت 1.0656 تک پہنچی۔ کرنسی کے وجود آنے سے لے کر اب تک تاریخی اعتبار پریہ بےنقاب ہوا ہے کہ دسمبر میں اوسطََ 1.5٪ کا اضافہ ہوتا ہے۔ CME گروپ کے مطابق 81٪ سرمایہ داروں کو توقع ہے کہ فیڈرل ریزرو 14 دسمبر کو شرح سود میں اضافے کی رفتار کو 0.5٪ تک کم کردے گا۔

فیڈرل ریزرو کی جانب سے مالیاتی پالیسی میں بدلاؤ کے امکان کے باعث ڈالر پر خاصا دباؤ پڑے گا۔ جس سے یورپی کرنسیوں کو فائدہ پہنچے گا۔ تاہم نومبر میں اِس Pair میں 5٪ سے زائد اضافہ ہوا۔ اور خدشہ ہے کہ اوپر بڑھتی ہوئی قیمتیوں میں کوریکشن ہوسکتی ہے ۔ یہ اندازے تقریباََ درست ہوسکتے ہیں کیونکہ اگلے چند ہفتوں میں ڈالراور یورو کی قیمت کو متاثر کرنے کے لیے بہت سے اہم واقعات رونما ہوسکتے ہیں۔

ایم یو ایف جی میں ریسرچ کے سربراہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یورو میں تیزی ہوسکتی ہے Derek Halpenny
لیکن اکتوبر اور خصوصاََ نومبر میں ریلی کے باعث کہا جاسکتا ہے کہ اس میں پہلے ہی آغاز ہوچکا ہے۔ اور توقع ہے کہ 2023 کے آغاز میں EURUSD کی قیمت اپنی پہلی ویلیو پر واپس آجائے گی۔ اور پختہ یقین ہے کہ ابھی ڈالر سیل کرنے کے لیے کوئی ٹھوس شواہد موجود نہیں ہیں۔ خصوصاََ چین کے دوبارہ کھلنے سے متعلق غیر یقینی صورتحال ، فیڈرل ریزرو کی ہونے والی میٹنگ اور گذشتہ جمعہ جاری ہونے امریکی ملازمتوں کی رپورٹ (2 لاکھ بمقابلہ 2 لاکھ 63 ہزار) اثرانداز ہوئی ہے۔ ECB کی طرف سے شرح میں اضافہ بھی غیر یقینی صورتحال کی اہم وجہ ہے۔

Analyse Technique (D1)

 

ہمارے کیلنڈر تک رسائی کے لیے یہاں کلک کریں۔

 

Kader Djellouli

Finance Analyst

اعلان دستبرداری: یہ مواد صرف معلوماتی مقاصد اور عام مارکیٹنگ کمیونکیشن کے طور پر مہیا کیا گیا ہے۔ جو کہ آزاد سرمایہ کاری کی تحقیق کی تشکیل کے لیے نہیں ہے۔ اس کمیونیکشن میں کسی بھی قسم کا سرمایہ کاری کا مشورہ ، سرمایہ کاری کی سفارش اور کسی بھی مالیاتی انسٹرومنٹ کی خریدوفروخت کی سفارش شامل نہیں ہے۔ اور نہ ہی اسے شامل سمجھا جانا چاہیے۔ تمام مہیا کی گئی معلومات معتبر ذرائع سے حاصل کی گئی ہے۔ اور ماضی میں ہونے والی کارکردگی اس بات کا ثبوت نہیں ہے کہ مستقبل میں بھی ایسی ہی کارکردگی کی کوئی ضمانت دی جائے اور نہ ہی یہ کوئی قابل اعتماد انڈیکٹر ہے۔ صارفین اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ ادھار (لیورج) والی پروڈکٹس جسے میں کوئی بھی سرمایہ کاری غیر یقینی صورتحال رکھتی ہیں۔ اور اس طرح کی سرمایہ کاری میں بہت سا نقصان کا اندیشہ ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے صارٖفین اپنے نقصان کے خود ذمہ دار ہونگے۔ ہم اس کالم میں مہیا کی گئی معلومات کی بنا پر سرمایہ کاری کرنے پر کسی بھی قسم کے نقصان ہونے پر ذمہ داری قبول نہیں کرتے ہیں۔ اس کالم کے کسی بھی حصے کو یا مزید تقیسم کرنے کے لیے ہماری پیشگی اجازت ضروری ہوگی۔