میکرو ڈیٹا یورپی زون ، برطانیہ اور امریکہ

 میکرو ڈیٹا یورپی زون ، برطانیہ اور امریکہ کے لئیے فروری کے کمپوزٹ پی ایم آئی کے ساتھ توقع سے زائد مضبوط معیشت کے بیانیے کو تقویت دے رہا ہے۔ برطانیہ اور امریکی معیشت اس وقت 50 کی حد سے اوپر ہے۔ (بحالی اور سکڑنے کے درمیان) تمام معیشتوں کی بحالی سروسز کے شعبوں کے باعت ہوئی۔ لیکن مینوفیکچرنگ سیکٹر کی گروتھ بھی دیکھنے کو ملی۔ ان پُٹ لاگت اور سپلائی چین کے مسائل میں کمی کے باعث خاص طور پر مینوفیکچرنگ سیکٹر کو مدد ملی۔ تنخواہوں پر دباؤ برقرار ہے۔

 

یہ بہتر گروتھ درحقیقت افراطِ زر کا باعث ہے۔ یورپی زون میں بنیادی مہنگائی 5.2 فیصد سے 5.3 فیصد نظر ثانی کے بعد اب بھی بہتر پوزیشن میں نہیں ہے۔ جس کے باعث ECB کے ہاکش ممبران کو واپس آنے میں مدد ملتی ہے۔ جس کی وجہ سے مارچ کے بعد مزید اضافے کی ضرورت کا امکان ہے۔ اس کے علاؤہ FED اور PCE کے پسندیدہ افراط زر کے انڈکیٹر نے Core measure اور ہیڈلائن میں اوپر کی جانب بڑھ کر حیران کیا ہے۔مزید یہ کہ صارفین کے اخراجات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ یہ دونوں مل کر FED پر دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ اضافہ جاری رکھے۔ امکان ہے کہ 50 بیس پوائنٹس کا اضافہ ہوسکتا ہے۔لہذا یہ بیانیہ ایک بہتر گروتھ اور مہنگائی کے بارے میں ہے۔ جو مرکزی بینکوں کی خواہش سے کئی ذیادہ اور مستقل ہے۔ جو انہیں مزید سخت پالیسیاں بنانے پر مجبور کرتا ہے۔ (ہائی ٹرمینل ریٹ) انہیں طویل مدت تک رکھنے پر بھی مجبور کرتا ہے۔ ۔ زیادہ شرحوں کے اثرات اس سال کے H2 میں یا 2024 میں معیشت پر اثر انداز ہونگے۔
مارکیٹس:
ای یو آر اور یو ایس ڈی کے OIS کے curve کے ٹرمینل ریٹ کو دیکھتے ہوئے بھی یہ نظر آتا ہے۔ جولائی کے اوپر والے پینل میں FED فنڈ کی قیمت 5.38 فیصد ہے۔ (تقریباً 5.5 فیصد بمقابلہ FED کے دسمبر کے اندازے کے قریب) جبکہ ستمبر کے لئیے ECB ڈیپازٹ کی شرح سے نیچے کے پینل میں قیمت 3.67 فیصد (تقریباً 3.75 فیصد) ہے۔ جبکہ دس سالہ ٹریژری 3.9 فیصد پر پہنچ چکی ہے۔ جو کہ تقریباً تمام مثبت YTD کی کارکردگی پر اثر انداز ہورہا ہے۔
Adnan Abdul Rehman
Regional Market Analyst
Disclaimer:
اعلان دستبرداری: یہ مواد صرف معلوماتی مقاصد اور عام مارکیٹنگ کمیونکیشن کے طور پر مہیا کیا گیا ہے۔ جو کہ آزاد سرمایہ کاری کی تحقیق کی تشکیل کے لیے نہیں ہے۔ اس کمیونیکشن میں کسی بھی قسم کا سرمایہ کاری کا مشورہ ، سرمایہ کاری کی سفارش اور کسی بھی مالیاتی انسٹرومنٹ کی خریدوفروخت کی سفارش شامل نہیں ہے۔ اور نہ ہی اسے شامل سمجھا جانا چاہیے۔ تمام مہیا کی گئی معلومات معتبر ذرائع سے حاصل کی گئی ہے۔ اور ماضی میں ہونے والی کارکردگی اس بات کا ثبوت نہیں ہے کہ مستقبل میں بھی ایسی ہی کارکردگی کی کوئی ضمانت دی جائے اور نہ ہی یہ کوئی قابل اعتماد انڈیکٹر ہے۔ صارفین اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ ادھار (لیورج) والی پروڈکٹس جسے میں کوئی بھی سرمایہ کاری غیر یقینی صورتحال رکھتی ہیں۔ اور اس طرح کی سرمایہ کاری میں بہت سا نقصان کا اندیشہ ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے صارٖفین اپنے نقصان کے خود ذمہ دار ہونگے۔ ہم اس کالم میں مہیا کی گئی معلومات کی بنا پر سرمایہ کاری کرنے پر کسی بھی قسم کے نقصان ہونے پر ذمہ داری قبول نہیں کرتے ہیں۔ اس کالم کے کسی بھی حصے کو یا مزید تقیسم کرنے کے لیے ہماری پیشگی اجازت ضروری ہوگی۔