10 سالہ ٹریژری بانڈ کی Yield چار فیصد سے تجاوز کر گئی

10 سالہ ٹریژری بانڈ کی Yield چار فیصد سے تجاوز کر گئی

 

امریکی 10 سالہ ٹریژری نوٹ پر سود کی شرح 4 فیصد سے زائد ہوگئی ہے۔ جو دنیا بھر میں امریکی ڈالر کی مضبوطی  کے انڈکیٹرکے طور پر استعمال ہوتی ہے۔شرح میں یہ اضافہ حالیہ اعداد و شمار میں بہتری کے باعث ہوا ہے۔ جس کی وجہ سے یہ پیش گوئیاں کی جارہی ہے کہ فیڈرل ریزرو شرح سود کو بڑھاتا رہے گا۔اور انہیں ایک خاص مدت تک برقرار رکھے گا۔ امریکی لیبر ڈیپارٹمنٹ کے پچھلے ہفتے کے اعداد و شمار کے مطابق نئے بے روزگاری کے فائدے حاصل کرنے کے لیے درخواستوں میں کمی ہوئی ہے۔ جو کہ ایک ٹائٹ لیبر مارکیٹ کی جانب اشارہ کررہا ہے۔ جس شرح سود میں اضافے کے دروازے کھل سکتے ہیں۔ مضبوط لیبر مارکیٹ اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث سرمایہ داروں کے مستقبل کے حوالے سے شرح سود میں اضافے کے خیالات تبدیل ہوئے ہیں۔اس سال کم از کم تین بار 25 بیس پوائنٹ شرح سود میں اضافہ کررہے ہیں۔ اور یہ بھی شرط لگائی جارہی ہے کہ جون تک شرح سود لگ بھگ 5.5 فیصد ہوجائے گی۔
Adnan Abdul Rehman
Regional Market Analyst
Disclaimer:
اعلان دستبرداری: یہ مواد صرف معلوماتی مقاصد اور عام مارکیٹنگ کمیونکیشن کے طور پر مہیا کیا گیا ہے۔ جو کہ آزاد سرمایہ کاری کی تحقیق کی تشکیل کے لیے نہیں ہے۔ اس کمیونیکشن میں کسی بھی قسم کا سرمایہ کاری کا مشورہ ، سرمایہ کاری کی سفارش اور کسی بھی مالیاتی انسٹرومنٹ کی خریدوفروخت کی سفارش شامل نہیں ہے۔ اور نہ ہی اسے شامل سمجھا جانا چاہیے۔ تمام مہیا کی گئی معلومات معتبر ذرائع سے حاصل کی گئی ہے۔ اور ماضی میں ہونے والی کارکردگی اس بات کا ثبوت نہیں ہے کہ مستقبل میں بھی ایسی ہی کارکردگی کی کوئی ضمانت دی جائے اور نہ ہی یہ کوئی قابل اعتماد انڈیکٹر ہے۔ صارفین اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ ادھار (لیورج) والی پروڈکٹس جسے میں کوئی بھی سرمایہ کاری غیر یقینی صورتحال رکھتی ہیں۔ اور اس طرح کی سرمایہ کاری میں بہت سا نقصان کا اندیشہ ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے صارٖفین اپنے نقصان کے خود ذمہ دار ہونگے۔ ہم اس کالم میں مہیا کی گئی معلومات کی بنا پر سرمایہ کاری کرنے پر کسی بھی قسم کے نقصان ہونے پر ذمہ داری قبول نہیں کرتے ہیں۔ اس کالم کے کسی بھی حصے کو یا مزید تقیسم کرنے کے لیے ہماری پیشگی اجازت ضروری ہوگی۔