GBPUSD, Daily
بینک آف انگلینڈ کے لئیے 5 فیصد پیک ریٹ۔ مارکیٹ کو یقین ہے کہ بینک آف انگلینڈ نومبر تک شرح سود میں 5 فیصد تک اضافہ کرے گا۔ ایم پی سی کے عہدے دار Mann اور Powell کی جانب سے ہاکش خطاب کے باعث یہ تبدیلی ہوئی ہے ۔ اور اگر فیڈ دوبارہ مہنگائی کو قابو کرنے کے لئیے جارحانہ ہورہا ہے تو یورپی سنٹرل بینکس کو بھی یہی کرنا ہوگا۔ اور جیسا کہ Mann نے کل خطاب کے دوران کہا کہ اس پر Sterling پر دباؤ بڑھ سکتا ہے۔ جس کے نتیجے کے طور پر مہنگائی کے خطرات میں مزید اضافہ ہوگا۔
فیڈ اور Powell جیکسن ہول کے تبصروں کے ساتھ جھومتے ہوئے باہر آئے، یہ ظاہر کرتے ہوئے کہ سختی کی رفتار تیز ہو سکتی ہے۔ مارکیٹیں حیران تھیں، بانڈز اور اسٹاکس میں فوری رد عمل دیکھا گیا، ٹریژری yield میں اضافہ اور وال اسٹریٹ میں کمی دیکھی گئی ۔ جبکہ دوسری جانب ڈالر انڈکس میں استحکام دیکھنے کو ملا۔ 22 مارچ کے روز نصف پوائنٹ شرح میں اضافہ کی رفتار پر واپسی یقینی طور پر نہیں ہے۔ پاول نے اس بات پر زور دیا ہے کہ جمعہ کے روز جاری ہونے والا نان فارم پے رولز اور 14 مارچ کو CPI کے اعداد و شمار پر مجموعی طور پر انحصار کرتا ہے۔
آؤٹ لُک فیڈ فنڈز فیوچرز کے مطابق ہے ۔ ان میں Powell کے ابتدائی تبصرے کے بعد اوپر کی جانب بڑھتے ہوئے دیکھا گیا۔ اور اس وقت 50 بیس پوائنٹ مارچ میں 5.125 فیصد درمیانی شرح میں اضافے کا تقریباً 75 فیصد امکان ہے۔ جبکہ اس سے پہلے صرف 25 فیصد امکان تھا۔ جبکہ مئی میں 5.25 فیصد سے 5.5 فیصد کی شرح کے لئیے 90 فیصد کا امکان ہے۔ جو کہ پہلے 40 فیصد تھا۔ اور جون میں 5.5 فیصد سے 5.75 فیصد تک کا 70 فیصد امکان ہے ۔ جبکہ پہلے صرف 30 فیصد امکان تھا۔ ستمبر کے لئیے 5.613 کا ٹرمینل ریٹ دیکھا گیا۔ اور دسمبر کے لئیے 5.478 فیصد ہے۔
ای سی بی اور Lagarde پہلے ہی اس بات کا اظہار کر چکے ہیں کہ مارچ کی میٹنگ میں اتفاق رائے کے ساتھ مزید 50 بیس پوائنٹ ہوجائے گا۔ اور اکتوبر میں 4.13 فیصد کی شرح ہوگی۔ کل کے تبصروں کے بعد گرد کو اب بیٹھ جانا چاہیے۔ جو اس بات کی جانب اشارہ ہے کہ فیڈ ایک بار پھر سخت اقدامات کی رفتار کو تیز کرسکتا ہے ۔ جبکہ ECB میں ڈوئش کے حامی لوگ افراطِ زر میں گرتے ہوئے رحجان کی جانب اشارہ کررہے ہو۔ لیکن عالمی مرکزی بینکوں کی جانب سے افراطِ زر کے بنیادی دباؤ میں اضافے کے ساتھ پریشان ہونا یا رفتار میں کمی یا وقفہ کے لیے بحث کرنا مشکل ہے ۔ تاہم ہاکش مئی اور جون میں مزید 50 بیس پوائنٹ اور پھر جولائی میں 25 بیس پوائنٹ کا اضافہ دیکھ رہے ہیں۔ جو کہ ٹرمینل ریٹ کو 4.25 فیصد تک لے جائے گا۔
ٹیکنیکلی ، گذشتہ روز Powell کے ہاکش تبصروں کے بعد USD نے کچھ اہم لیولز کو نشانہ بنایا۔ یو ایس انڈکس نے 105 کے لیول اور 104.55 پر ڈیلی 200 ای ایم اے کی خلاف ورزی کی۔ EURUSD اس ہفتے کے شروع میں 1.0700 کے ٹیسٹ سے 1.0530 پر 200 ای ایم اے میں اترا۔ GBPUSD پندرہ فروری سے 200 ای ایم اے سے نیچے ہے۔ اور اس نے کل 200 ایس ایم اے کی خلاف ورزی کی۔ 1.1809 پر چار ماہ کی کم ترین سطح اور دسمبر کے وسط اور جنوری کے آخر سے 1.2400 ڈبل ٹاپ کو مسترد کرنے کا منصوبہ بنایا۔
https://www.federalreserve.gov/newsevents/testimony/powell20230307a.htm¹
ہمارے اقتصادی کیلنڈر تک رسائی کے لیے یہاں کلک کریں۔
Stuart Cowell
Head Market Analyst
اعلان دستبرداری: یہ مواد صرف معلوماتی مقاصد اور عام مارکیٹنگ کمیونکیشن کے طور پر مہیا کیا گیا ہے۔ جو کہ آزاد سرمایہ کاری کی تحقیق کی تشکیل کے لیے نہیں ہے۔ اس کمیونیکشن میں کسی بھی قسم کا سرمایہ کاری کا مشورہ ، سرمایہ کاری کی سفارش اور کسی بھی مالیاتی انسٹرومنٹ کی خریدوفروخت کی سفارش شامل نہیں ہے۔ اور نہ ہی اسے شامل سمجھا جانا چاہیے۔ تمام مہیا کی گئی معلومات معتبر ذرائع سے حاصل کی گئی ہے۔ اور ماضی میں ہونے والی کارکردگی اس بات کا ثبوت نہیں ہے کہ مستقبل میں بھی ایسی ہی کارکردگی کی کوئی ضمانت دی جائے اور نہ ہی یہ کوئی قابل اعتماد انڈیکٹر ہے۔ صارفین اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ ادھار (لیورج) والی پروڈکٹس جسے میں کوئی بھی سرمایہ کاری غیر یقینی صورتحال رکھتی ہیں۔ اور اس طرح کی سرمایہ کاری میں بہت سا نقصان کا اندیشہ ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے صارٖفین اپنے نقصان کے خود ذمہ دار ہونگے۔ ہم اس کالم میں مہیا کی گئی معلومات کی بنا پر سرمایہ کاری کرنے پر کسی بھی قسم کے نقصان ہونے پر ذمہ داری قبول نہیں کرتے ہیں۔ اس کالم کے کسی بھی حصے کو یا مزید تقیسم کرنے کے لیے ہماری پیشگی اجازت ضروری ہوگی۔
.