مارکیٹ اپ ڈیٹ – 3 اپریل – ایسٹر ویک کے ساتھ Q2 کا آغاز ہوا۔

رواں سال کی دوسری سہ ماہی کا آغاز مسیحی تہوار سے شروع ہوا ہے۔ جس کا یہ مطلب ہوا کہ دنیا بھر کی بہت سے مارکیٹیں بند ہوجائیں گی۔ پہلی سہ ماہی میں اتار چڑھاؤ دیکھنے کے بعد مارکیٹ میں ٹریڈنگ قدرے سست روی کا شکار ہوسکتی ہے۔

 

آج کے روز امریکی ڈالر میں بہتری دیکھنے کو ملی اور جمعہ کے دن کی طرح آج بھی اس میں تیزی رہی۔ بینکوں کے بارے میں خدشات میں کمی کے باعث اور بہتر معاشی نقطہ نظر کے باعث ایسا ہوا۔ امریکی سٹاک مارکیٹس میں پہلی سہ ماہی میں تیزی کا رحجان رہا جو کہ سہ ماہی کے آخر میں انویسٹرز کے اعتماد کے باعث ہوا۔ اس سال میں اب تک بڑے انڈکس میں اضافہ دیکھنے کو ملا، جس میں US100 سب سے آگے 16.8 فیصد کی شرح سے رہا۔ نئی سہ ماہی میں ایشئین مارکیٹ میں تیزی کارحجان ہے جبکہ دوسری جانب امریکی فیوچر مارکیٹ مندی کا شکار ہے اس کے علاوہ یورپی مارکیٹ میں ملا جلا رحجان نظر آرہا ہے۔ آسٹریلیا میں Corelogic پراپرٹی ریسرچ گروپ کے مطابق گھروں کی قیمت فروری کے مقابلے میں مارچ میں 0.6 فیصد بڑھی۔ 10 مہینوں میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ قیمتیں نیچے گرنے کی بجائے بڑھی ہیں۔ اوپیک کے غیر متوقع طور پر تیل کی پیداوار میں کمی کے اچانک اعلان کے بعد آج تیل کی قیمت میں 5 ڈالر فی بیرل اضافہ دیکھنے کو ملا۔

جاپان میں Tankan Large All Industry Capital کی اخراجاتی رپورٹ میں نمایاں کمی دیکھی گئی ، جس میں متوقع طور پر 9.9 فیصد کے مقابلے میں صرف 3.2 فیصد سرمایہ خرچ ہوا۔ جبکہ چین میں Caixin PMI پچاس تھا جبکہ متوقع 51.7 تھا۔ آسٹریلیا میں بلڈنگ پرمٹس کی رپورٹ میں 4 فیصد بہتری رہی جبکہ 2.6- فیصد کی توقع کی جارہی تھی۔

 

ہمارے اقتصادی کیلنڈر تک رسائی کے لیے یہاں کلک کریں۔

 

Andria Pichidi

Market Analyst

اعلان دستبرداری: یہ مواد صرف معلوماتی مقاصد اور عام مارکیٹنگ کمیونکیشن کے طور پر مہیا کیا گیا ہے۔ جو کہ آزاد سرمایہ کاری کی تحقیق کی تشکیل کے لیے نہیں ہے۔ اس کمیونیکشن میں کسی بھی قسم کا سرمایہ کاری کا مشورہ ، سرمایہ کاری کی سفارش اور کسی بھی مالیاتی انسٹرومنٹ کی خریدوفروخت کی سفارش شامل نہیں ہے۔ اور نہ ہی اسے شامل سمجھا جانا چاہیے۔ تمام مہیا کی گئی معلومات معتبر ذرائع سے حاصل کی گئی ہے۔ اور ماضی میں ہونے والی کارکردگی اس بات کا ثبوت نہیں ہے کہ مستقبل میں بھی ایسی ہی کارکردگی کی کوئی ضمانت دی جائے اور نہ ہی یہ کوئی قابل اعتماد انڈیکٹر ہے۔ صارفین اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ ادھار (لیورج) والی پروڈکٹس میں کوئی بھی سرمایہ کاری غیر یقینی صورتحال رکھتی ہیں۔ اور اس طرح کی سرمایہ کاری میں بہت سا نقصان کا اندیشہ ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے صارٖفین اپنے نقصان کے خود ذمہ دار ہونگے۔ ہم اس کالم میں مہیا کی گئی معلومات کی بنا پر سرمایہ کاری کرنے پر کسی بھی قسم کے نقصان ہونے پر ذمہ داری قبول نہیں کرتے ہیں۔ اس کالم کے کسی بھی حصے کو یا مزید تقیسم کرنے کے لیے ہماری پیشگی اجازت ضروری ہوگی۔