اوپیک + پیداوار میں کمی اور معاشی اعداد و شمار تیل کی قیمتوں ، فیڈ ریٹس اور مرکزی بینکس کی پالیسیوں پر اثر انداز ہوتے ہیں۔
سوموار کے روز تیل کی قیمتوں میں اچانک اضافہ ہوا، کیونکہ اوپیک + کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ وہ پیداوار میں کمی کریں گے۔ اسی روز ٹریژری کی Yield میں مختصر اضافہ ہوا، کیونکہ سرمایہ کار مسقبل میں فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود پر پڑنے والے اثرات پر غور کررہے تھے۔
حال ہی میں فیڈرل ریزرو کے عہداران کی جانب سے مہنگائی کے خلاف جنگ جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ جبکہ دوسری جانب مارکیٹ کی جانب سے پیش گوئی کی جارہی ہے کہ اس سال شرح سود کم ہوجائے گی۔
وہ ٹریڈرز جو فیڈ فنڈ فیوچر ٹریڈ کرتے ہیں ان کی رائے ہے کہ فیڈرل ریزرو کی 2 سے 3 مئی ہونے والی میٹنگ میں شرح سود میں اضافہ متوقع ہے۔ جبکہ اس بات کا 65 فیصد امکان ہے۔ جبکہ ماہرین کا خیال ہے کہ فیڈرل ریزرو شرح سود میں اضافہ کرتا ہے یا نہیں اس کا انحصار معاشی اعداد و شمار پر ہوگا اور مزید یہ کہ بینکنگ سسٹم میں کوئی مشکلات تو درپیش نہیں آرہی۔
سوموار کے روز امریکی ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی جبکہ پہلے جو قدر بڑھی تھی وہ بھی کم ہوگئی۔ ایسا اوپیک + کے تیل کی پیداوار کی کمی کے اعلان کے بعد ہوا۔ جبکہ اعداد و شمار سے پتا چلا ہے کہ امریکی معیشت سست روی کا شکار ہے۔ اور کنسٹرکیشن اور مینوفکچرنگ میں کم اخراجات ہورہے ہیں۔
سوموار کے روز نئے اعداد و شمار جاری ہوئے جو یہ بتاتے ہیں کہ فیڈرل ریزرو نے شرح سود میں اضافہ تقریباََ مکمل کرلیا ہے۔
سوموار کے روز جاری ہونے والی اقتصادی رپورٹوں سے پتا چلتا ہے کہ مارچ میں امریکی مینوفکچرنگ کی سرگرمیاں پچھلے تین سالوں کے مقابلے میں انہتائی کم ترین سطح پر آچکی ہیں جبکہ نئے آرڈرز کے معاہدے جاری ہیں۔ انسٹیوٹ فار سپلائی مینجمنٹ ISM کے مطابق مینوفکچرنگ پی ایم آئی پچھلے ماہ 46.3 پر آگیا تھا۔ جو کہ مئی 2020 سے کم ترین ہے۔ جبکہ فروری میں یہ 47.7 تھا۔
یورو زون میں، مالیاتی منڈیوں میں ٹریڈنگ کرنے والے لوگ پیش گوئی کررہے ہیں کہ یورپی مرکزی بینک سال کے آخر تک شرح سود میں لگ بھگ 60 بیس پوائنٹس اضافہ کرے گا۔ یہ پیش گوئی جمعہ کے روز جاری ہونے والے نئے اعداد و شمار پر مبنی ہے۔ جس سے یہ ظاہر ہوتا ہےکہ یورپی زون میں Core prices میں اضافہ ہوا ہے۔
بینک آف کینیڈا کے تازہ ترین بزنس آؤٹ لک سروے کے مطابق مرکزی بینک اگلے ہفتے ہونی والی میٹنگ میں اپنی پالیسیوں میں کوئی تبدیلی نہیں کرے گا۔
سوئس نیشنل بینک جون میں صرف 25 بیس پوائنٹس اضافہ کرسکتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ قیمتیں اتنی نہیں بڑھی جتنا لوگ مارچ میں توقع کررہے تھے۔
تازہ ترین اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ سالانہ مہنگائی کی شرح کم ہوکر 2.9 فیصد ہوگئی ہے۔ جو کہ تین ماہ میں سب سے کم ہے۔ یہ فروری کے مقابلے میں 3.4 فیصد سےکم ہے جبکہ لوگ 3.2 فیصد کی توقع کررہے تھے۔
Adnan Abdul Rehman
Regional Market Analyst
Disclaimer:
اعلان دستبرداری: یہ مواد صرف معلوماتی مقاصد اور عام مارکیٹنگ کمیونکیشن کے طور پر مہیا کیا گیا ہے۔ جو کہ آزاد سرمایہ کاری کی تحقیق کی تشکیل کے لیے نہیں ہے۔ اس کمیونیکشن میں کسی بھی قسم کا سرمایہ کاری کا مشورہ ، سرمایہ کاری کی سفارش اور کسی بھی مالیاتی انسٹرومنٹ کی خریدوفروخت کی سفارش شامل نہیں ہے۔ اور نہ ہی اسے شامل سمجھا جانا چاہیے۔ تمام مہیا کی گئی معلومات معتبر ذرائع سے حاصل کی گئی ہے۔ اور ماضی میں ہونے والی کارکردگی اس بات کا ثبوت نہیں ہے کہ مستقبل میں بھی ایسی ہی کارکردگی کی کوئی ضمانت دی جائے اور نہ ہی یہ کوئی قابل اعتماد انڈیکٹر ہے۔ صارفین اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ ادھار (لیورج) والی پروڈکٹس جسے میں کوئی بھی سرمایہ کاری غیر یقینی صورتحال رکھتی ہیں۔ اور اس طرح کی سرمایہ کاری میں بہت سا نقصان کا اندیشہ ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے صارٖفین اپنے نقصان کے خود ذمہ دار ہونگے۔ ہم اس کالم میں مہیا کی گئی معلومات کی بنا پر سرمایہ کاری کرنے پر کسی بھی قسم کے نقصان ہونے پر ذمہ داری قبول نہیں کرتے ہیں۔ اس کالم کے کسی بھی حصے کو یا مزید تقیسم کرنے کے لیے ہماری پیشگی اجازت ضروری ہوگی۔