مکس پی ام ای اور آسٹریلیا کا انٹرسٹ ریٹ

یونائٹیڈ سٹیٹ میں تازہ ترین مارکیٹ مینوفکچرنگ پرچیزنگ انڈکس (PMI) کے مطابق مارچ 2023 میں 49.2 پر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ یہ مارکیٹ کی توقعات اور 49.3 کی سابقہ ریڈنگ دونوں سے قدرے کم ہے۔
مارچ کے لیے ISM مینوفکچرنگ پرچیزنگ انڈکس پی ایم آئی 47.7 سے کم ہوکر 46.3 ہوگیا ہے۔ جو کہ مارکیٹ کی متوقع قیمت 47.5 سے کم تھا۔ جس سے معلوم ہوتا ہے کہ مینوفکچرنگ سیکٹر میں پانچ ماہ کے دوران کمی ہوئی ہے۔
ایس اینڈ پی گلوبل یو ایس مینوفکچرنگ پرچیزنگ مینجر انڈکس PMI مارچ میں 49.2 تھا۔ جو فروری کی ریڈنگ 47.3 سے قدرے زیادہ ہے۔ تاہم کاروباری اعتماد تین ماہ کی کم ترین سطح پر آچکا ہے۔ مارکیٹ طویل مدت کے حوالے سے مہنگائی کے بارے میں تشویش کی شکار ہے۔ اور غیر یقینی کی کیفیت میں مبتلا ہے کہ یو ایس فیڈرل ریزرو اور اوپیک + کے آنے والے مہینوں کے میں پیداوار کم کرنے کے غیر متوقع اعلان کا کیا جواب دے۔ جس کے نتیجے میں مارکیٹ محتاط اور غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے۔
آسڑیلیوی بینک نے اپنی پالیسی ریٹ کو 3.6 فیصد پر رکھا ہے جو کہ مارکیٹ کی توقعات کے عین مطابق تھا۔ مئی 2022 کے یہ پہلا موقع تھا جب مرکزی بینک نے شرح سود میں اضافہ نہیں کیا۔ بینک کی جانب سے یہ کہا گیا ہے کہ اگرچہ درمیانی مدت کے لیے مہنگائی کی توقعات مستحکم ہوئی ہیں۔ لیکن لیبر مارکیٹ کی صورتحال ابھی بھی تشویش ناک ہے۔
آسٹریلیوی ریزرو بینک کے اپنی شرح سود کے فیصلے کو برقرار رکھنے فیصلے کے بعد ، AUDUSD کرنسی کو ٹیکنیکل اینالسز کے مطابق قدر میں کمی کا سامنا دیکھنا پڑا۔ جبکہ فی الحال کرنسی کو 0.6790 کی رزسٹنس پر دباؤ کا سامنا بھی ہے۔
Adnan Abdul Rehman
Regional Market Analyst
Disclaimer:
اعلان دستبرداری: یہ مواد صرف معلوماتی مقاصد اور عام مارکیٹنگ کمیونکیشن کے طور پر مہیا کیا گیا ہے۔ جو کہ آزاد سرمایہ کاری کی تحقیق کی تشکیل کے لیے نہیں ہے۔ اس کمیونیکشن میں کسی بھی قسم کا سرمایہ کاری کا مشورہ ، سرمایہ کاری کی سفارش اور کسی بھی مالیاتی انسٹرومنٹ کی خریدوفروخت کی سفارش شامل نہیں ہے۔ اور نہ ہی اسے شامل سمجھا جانا چاہیے۔ تمام مہیا کی گئی معلومات معتبر ذرائع سے حاصل کی گئی ہے۔ اور ماضی میں ہونے والی کارکردگی اس بات کا ثبوت نہیں ہے کہ مستقبل میں بھی ایسی ہی کارکردگی کی کوئی ضمانت دی جائے اور نہ ہی یہ کوئی قابل اعتماد انڈیکٹر ہے۔ صارفین اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ ادھار (لیورج) والی پروڈکٹس جسے میں کوئی بھی سرمایہ کاری غیر یقینی صورتحال رکھتی ہیں۔ اور اس طرح کی سرمایہ کاری میں بہت سا نقصان کا اندیشہ ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے صارٖفین اپنے نقصان کے خود ذمہ دار ہونگے۔ ہم اس کالم میں مہیا کی گئی معلومات کی بنا پر سرمایہ کاری کرنے پر کسی بھی قسم کے نقصان ہونے پر ذمہ داری قبول نہیں کرتے ہیں۔ اس کالم کے کسی بھی حصے کو یا مزید تقیسم کرنے کے لیے ہماری پیشگی اجازت ضروری ہوگی۔