مارکیٹ اپڈیٹ – 5 اپریل – مارکیٹوں کی جدوجہد

امریکی ڈالر کو تازہ ترین معاشی رپورٹوں کے باعث دباؤ کا سامناکرنا پڑ رہا ہے۔ جاب اوپننگ اینڈ لیبر ٹرن اوور سروے JOLTS اور فیکٹری آرڈرز کی رپورٹ توقع سے کہیں زیادہ ناقص تھی۔ جس سے اس بات کا امکان بڑھ گیا ہے کہ فومک FOMC اپنے سخت پالیسیوں کے خاتمے کے قریب ہے۔ جس کے باعث ٹریژریز میں تیزی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ ریزرو بینک آف نیوزی لینڈ RBNZ نے اچانک شرحِ سود کو 4.75 فیصد سے بڑھا کر 5.25 فیصد کردیا۔ یہ فیصلہ اس دوران آیا جب نیوزی لینڈ کی معیشت کو Recession کا سامنا کرنے کی توقع ہے۔ جس کی وجہ مسلسل دو سہ ماہی میں منفی اقتصادی گروتھ ہے۔ دوپہر کے وقت ، امریکی اسٹاک مارکیٹوں نے لگ بھگ 0.5- فیصد کا معمولی منفی رحجان دیکھنے کو ملا۔ ایسا کمزور اعداد و شمار کی بدولت ہوا۔ بی او ای BoE بینک کے ترجمان Andrew Hunt نے اس بات کی جانب اشارہ کیا ہے کہ مئی میں شرحِ سود میں اضافہ کا امکان ہے۔ توقع سے قدرے مضبوط معاشی ترقی اور فروری میں افراطِ زر میں اضافے کی وجہ سے پاؤنڈ 10 کی اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے۔ جس سے شرحِ سود میں اضافے کا امکان بڑھ گیا ہے۔ جبکہ دوسری جانب جرمن مینوفیکچرنگ آرڈرز توقع سے کہیں زیادہ مضبوط ہیں ۔

 

 

  • ایف ایکس – یو ایس ڈی انڈکس اس وقت 101.11 سے 101.29 کی رینج میں ٹریڈ کررہا ہے۔
  • جبکہ یورو 1.0950 سے اوپر مستحکم نظر آرہا ہے۔
  • مزید JPY نے 3 دن میں یو ایس ڈی کے مقابلے میں تیزی پکڑی ہے۔ اس وقت 131.50 پر ٹریڈ کررہا ہے جبکہ 133.75 ہائی تک گیا تھا۔
  • Sterling میں تیزی چل رہی ہے اور وہ 1.2522 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے ۔ جو کہ جون 2022 کے بعد بلند ترین سطح ہے ۔

 

بڑے ایف ایکس مور – NZDUSD میں 0.52+ مثبت رحجان رہا ، جس سے یہ بڑھ کر 0.6378 پر پہنچ گیا ۔ ایم اے ایس ہموار ہے۔ میک ڈی لائن ہسٹوگرام سے نیچے ہے، آر ایس آئی 80 سے نیچے ہے۔ سٹوئسٹک 55 پر ہے جو کہ ریلی کے اختتام کو ظاہر کررہا ہے ۔

 

ہمارے معاشی کلینڈر تک رسائی حاصل کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

 

Andria Pichidi

Market Analyst

اعلان دستبرداری: یہ مواد صرف معلوماتی مقاصد اور عام مارکیٹنگ کمیونکیشن کے طور پر مہیا کیا گیا ہے۔ جو کہ آزاد سرمایہ کاری کی تحقیق کی تشکیل کے لیے نہیں ہے۔ اس کمیونیکشن میں کسی بھی قسم کا سرمایہ کاری کا مشورہ ، سرمایہ کاری کی سفارش اور کسی بھی مالیاتی انسٹرومنٹ کی خریدوفروخت کی سفارش شامل نہیں ہے۔ اور نہ ہی اسے شامل سمجھا جانا چاہیے۔ تمام مہیا کی گئی معلومات معتبر ذرائع سے حاصل کی گئی ہے۔ اور ماضی میں ہونے والی کارکردگی اس بات کا ثبوت نہیں ہے کہ مستقبل میں بھی ایسی ہی کارکردگی کی کوئی ضمانت دی جائے اور نہ ہی یہ کوئی قابل اعتماد انڈیکٹر ہے۔ صارفین اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ ادھار (لیورج) والی پروڈکٹس میں کوئی بھی سرمایہ کاری غیر یقینی صورتحال رکھتی ہیں۔ اور اس طرح کی سرمایہ کاری میں بہت سا نقصان کا اندیشہ ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے صارٖفین اپنے نقصان کے خود ذمہ دار ہونگے۔ ہم اس کالم میں مہیا کی گئی معلومات کی بنا پر سرمایہ کاری کرنے پر کسی بھی قسم کے نقصان ہونے پر ذمہ داری قبول نہیں کرتے ہیں۔ اس کالم کے کسی بھی حصے کو یا مزید تقیسم کرنے کے لیے ہماری پیشگی اجازت ضروری ہوگی۔