مارکیٹ اپڈیٹ – اپریل 6 – جابز پر نظریں

آنے والی ملازمتوں کی رپورٹ فی الحال دلچسپی کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ لیکن لوگ اپنی توجہ 12 اپریل کو جاری ہونے والی کنزیومر پرائس انڈکس CPI کی طرف کرنا شروع کررہے ہیں۔

 

یو ایس ڈی USD نے ابتدائی طور پر کچھ عدم استحکام کا مظاہرہ کیا اور اعدادوشمار کے جاری ہونے کے بعد 101.4 کی قدر تک گر گیا، لیکن پھر بحال ہونے کے بعد 101.75 کی قدر پر بند ہوا۔ ایک اور ڈیٹا کی کمی تھی جس کے باعث ٹریژری کی Yield میں مزید کمی ہوئی۔ کمزور ISM Services اور ADP نمبرز کے بعد ٹریژرز میں مزید ریلی دیکھنے کو ملی۔ جس سے یہ یقین مزید پختہ ہوگیا کہ معیشت سست ہوسکتی ہے۔ جس سے FOMC مئی میں نہیں تو جون میں ہاکش ہوسکتا ہے ۔یہ اقدام بہت سے فیکٹرز ملنے کے بعد ہوا جیسے کہ Risk Aversion ، فیڈ کی سخت پالیسیوں میں توقعات میں کمی ، شارٹ کورنگ ، اور ٹیکنیکل شامل ہیں۔ پورے ٹریڈنگ سیشن کے دوران ، وال سٹریٹ کے ملے جلے نتائج رہے ، جبکہ ایشیائی ایکوئٹیز میں کمی دیکھنے کو ملی۔ کیونکہ سرمایہ کاروں نے نے ممکنہ Recession کی جانب اپنی توجہ مبذول کی تھی۔ فروری میں جرمن صنعتی پیداوار میں ماہانہ طور پر 2.0 فیصد اضافہ ہوا ، جس سے یہ بات پتا چلتی ہے کہ ملک میں اقتصادی سرگرمیاں بہتر ہوئی ہیں۔ اور یہ اس جانب اشارہ ہے کہ جرمنی ممکنہ طور پر تکنیکی Recession سے بچ جائے گا۔ مزید برآں ، مارچ میں برطانیہ میں گھروں کی قیمتوں میں غیر متوقع اضافہ ہوا ہے ۔
اوور نائٹ – چین اور ہانگ کانگ دوبارہ کھل چکے ہیں۔ جبکہ ریجن میں اسٹاک قدر میں کمی کا سامنا کررہے ہیں۔ یہ ایسٹر ویک اینڈ ہونے سے پہلے ہورہا ہے۔ – چائنیز سروسز پی ایم آئی نے مضبوط گروتھ کو ظاہر کیا۔ جو چین میں ایک مضبوط خدمات کے شعبے کی نشاندہی کرتا ہے۔ تاہم آسٹریلوی ڈالر کے لئیے ٹریڈ بیلنس توقع سے بہتر تھا۔ جو کہ عام طور پر AUD اور NZD دونوں کے لئیے مثبت ہوگا۔

 

 

  • ایف ایکس – یو ایس انڈکس 101.11 سے 101.29 کی رینج میں ہے۔
  • EUR اور GBP کمزور ہیں لیکن 1.0900 اور 1.2450 سے اوپر مستحکم نظر آتے ہیں۔
  • JPY بھی ڈالر کے مقابلے میں اپنی قدر کھوچکا ہے جس وہ 131.50 پر واپس آگیا ۔

 

بڑے ایف ایکس مورز این زیڈ ڈی جے پی وائی 0.52+ فیصد – ای یو کھلنے پر 82.42 پر واپس آیا لیکن پی پی سے نیچے ہے ۔ ایم اے ایس ریورس ہوچکے ہیں لیکن ابھی بھی بُلش کراس نہیں ہوا ۔ جبکہ میک ڈی اور آر ایس آئی ابھی بھی نیگیٹیو ہیں۔

 

ہمارے معاشی کلینڈر تک رسائی حاصل کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

Andria Pichidi

Market Analyst

اعلان دستبرداری: یہ مواد صرف معلوماتی مقاصد اور عام مارکیٹنگ کمیونکیشن کے طور پر مہیا کیا گیا ہے۔ جو کہ آزاد سرمایہ کاری کی تحقیق کی تشکیل کے لیے نہیں ہے۔ اس کمیونیکشن میں کسی بھی قسم کا سرمایہ کاری کا مشورہ ، سرمایہ کاری کی سفارش اور کسی بھی مالیاتی انسٹرومنٹ کی خریدوفروخت کی سفارش شامل نہیں ہے۔ اور نہ ہی اسے شامل سمجھا جانا چاہیے۔ تمام مہیا کی گئی معلومات معتبر ذرائع سے حاصل کی گئی ہے۔ اور ماضی میں ہونے والی کارکردگی اس بات کا ثبوت نہیں ہے کہ مستقبل میں بھی ایسی ہی کارکردگی کی کوئی ضمانت دی جائے اور نہ ہی یہ کوئی قابل اعتماد انڈیکٹر ہے۔ صارفین اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ ادھار (لیورج) والی پروڈکٹس میں کوئی بھی سرمایہ کاری غیر یقینی صورتحال رکھتی ہیں۔ اور اس طرح کی سرمایہ کاری میں بہت سا نقصان کا اندیشہ ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے صارٖفین اپنے نقصان کے خود ذمہ دار ہونگے۔ ہم اس کالم میں مہیا کی گئی معلومات کی بنا پر سرمایہ کاری کرنے پر کسی بھی قسم کے نقصان ہونے پر ذمہ داری قبول نہیں کرتے ہیں۔ اس کالم کے کسی بھی حصے کو یا مزید تقیسم کرنے کے لیے ہماری پیشگی اجازت ضروری ہوگی۔