پوسٹ NFP انالیسس

ڈیپارٹمنٹ آف لیبر کی مارچ کی نان فارم پے رولز رپورٹ جاری ہوتے ہی بروز جمعہ کو یو ایس ٹریژری کی Yield اور ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا۔ یہ رپورٹ اس بات کی جانب اشارہ ہے کہ لیبر مارکیٹ پچھلے ماہ سخت حالات میں رہی ہے جس سے اس بات کا امکان کے کہ فیڈرل ریزرو مزید ایک بار شرح سود میں اضافہ کرسکتا ہے۔ یہ رپورٹ ہوا ہے کہ پچھلے مہینے میں ملازمتوں کی تعداد میں 236٫000 کا اضافہ ہوا ہے۔ یہ تعداد 239٫000 ملازمتوں کی تعداد کے بہت قریب ہے جن کی توقع رائٹرز کے ایک سروے کے مطابق اقتصادی ماہرین نے کی تھی۔ فروری میں جاری ہونے والی رپورٹ کو دوبارہ ریوائز کیا گیا ہے جس میں ملازمتوں کی تعداد کو 311,000 سے بڑھا کر 326٫000 کردیا گیا ہے۔ مزید برآں پچھلے مہینے میں بیروزگاری کی شرح پچھلے مہینے میں 3.6 فیصد سے کم ہوکر 3.5 فیصد ہوگئی ہے۔
  • ای یو آر یو ایس ڈی 1.0900 کے آس پاس ٹریڈ کررہا ہے ایسٹر کی تعطیلات کے باعث تجارتی سرگرمیاں سست روی کا شکار ہیں ۔ مزید برآں یہ تجویز کرتا ہے کہ فیڈرل ریزرو اور ای سی بی کے شرح بڑھانے کے حوالے سے خدشات یورو Pair پر اثر انداز ہورہے ہیں۔
  • جی بی پی یو ایس ڈی کی ابتدائی ایشیائی سیشن میں قدر میں اضافہ ہوا لیکن بعد میں اس نے اِس قدر کو کھو دیا اور قیمت 1.2420 کی سطح سے نیچے گر گئی۔ اس گراوٹ کی وجہ امریکی ڈالر انڈکس کی مسلسل بحالی ہے۔
  • تائیوان کے قریب چین کی فوجی مشقوں نے امریکہ اور چین کے درمیان کشیدگی میں اضافہ کیا ہے جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر انڈکس پر مثبت اثرات پڑ رہے ہیں۔ جغرافیائی سیاسی تناؤ امریکی ڈالر کے لئیے بہتری کا باعث بن سکتا ہے جو کہ تین ہفتے پہلے تک منفی رحجان کا سامنا کررہا تھا۔
  • جرمن مہنگائی اور PMI پر مثبت اعداد و شمار کے ساتھ ساتھ یورو زون کے عمومی طور پر مثبت معاشی اعدادوشمار نے یورپی مرکزی بینک ECB نے «ہاکش» کو اجازت دی ہے کہ وہ کنٹرول برقرار رکھیں اور تجویز کریں کہ ECB مستقبل میں ممکنہ طور پر شرح سود میں اضافہ کرے گا۔
  • امریکی ڈالر انڈکس ممکنہ طور پر مستقبل قریب میں فعال ہوگا کیونکہ سرمایہ دار کنزیومر پرائس انڈکس CPI کے اعداد و شمار کے اجراء کا انتظار کررہے ہیں ۔ جہاں ہیڈ لائن میں مہنگائی میں کمی کی توقع ہے۔ بنیادی مہنگائی میں اضافہ متوقع ہے۔
Adnan Abdul Rehman
Regional Market Analyst
Disclaimer:
اعلان دستبرداری: یہ مواد صرف معلوماتی مقاصد اور عام مارکیٹنگ کمیونکیشن کے طور پر مہیا کیا گیا ہے۔ جو کہ آزاد سرمایہ کاری کی تحقیق کی تشکیل کے لیے نہیں ہے۔ اس کمیونیکشن میں کسی بھی قسم کا سرمایہ کاری کا مشورہ ، سرمایہ کاری کی سفارش اور کسی بھی مالیاتی انسٹرومنٹ کی خریدوفروخت کی سفارش شامل نہیں ہے۔ اور نہ ہی اسے شامل سمجھا جانا چاہیے۔ تمام مہیا کی گئی معلومات معتبر ذرائع سے حاصل کی گئی ہے۔ اور ماضی میں ہونے والی کارکردگی اس بات کا ثبوت نہیں ہے کہ مستقبل میں بھی ایسی ہی کارکردگی کی کوئی ضمانت دی جائے اور نہ ہی یہ کوئی قابل اعتماد انڈیکٹر ہے۔ صارفین اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ ادھار (لیورج) والی پروڈکٹس جسے میں کوئی بھی سرمایہ کاری غیر یقینی صورتحال رکھتی ہیں۔ اور اس طرح کی سرمایہ کاری میں بہت سا نقصان کا اندیشہ ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے صارٖفین اپنے نقصان کے خود ذمہ دار ہونگے۔ ہم اس کالم میں مہیا کی گئی معلومات کی بنا پر سرمایہ کاری کرنے پر کسی بھی قسم کے نقصان ہونے پر ذمہ داری قبول نہیں کرتے ہیں۔ اس کالم کے کسی بھی حصے کو یا مزید تقیسم کرنے کے لیے ہماری پیشگی اجازت ضروری ہوگی۔