مارکیٹ اپڈیٹ – 10 اپریل – امریکی ڈالر کی بحالی ، اور جاپانی ین Ueda کا منتظر

جمعہ کو جاری ہونے والی امریکی تنخواہوں کی رپورٹ کے مطابق مارچ میں 236,000 ملازمتوں کے اضافے کے ساتھ ساتھ تقریباً مطلوبہ نتائج کی نشاندہی کی گئی ہے ۔ تاہم گُڈز سیکٹر میں کارکردگی بہتر نہیں ہے۔ مزید برآں پچھلے مہینے کے لئیے 17 ہزار ملازمتوں میں کمی دیکھی گئی ۔ مجموعی طور پر رپورٹ اپنے نتائج کے حوالے سے Straightforward ہے۔ فی گھنٹہ آمدنی 0.3 فیصد کی متوقع شرح سے بڑھی، جس کے نتیجے میں سالانہ طور پر 4.2 فیصد کا فائدہ ہوا۔ امریکہ میں بےروزگاری کی شرح میں 3.57 فیصد سے کم ہوکر 3.50 فیصد ہوگئی ہے۔ جو کہ ابھی بھی 54 سال کی کم ترین 3.43 فیصد سے اوپر ہے۔ جو کہ جنوری میں ریکارڈ کی گئی تھی۔ 577،000 ملازمتوں کے اضافے کے ساتھ شہری ملازمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ لیبر فورس میں 480,000 کا اضافہ ہوا۔ مزید یہ کہ لیبر فورس کی شرکت کی شرح 62.6 فیصد کی نئی 3 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ جو کہ 62.5 فیصد سابقہ بلندی سے زیادہ ہے۔ مارچ میں ورک ویک کم ہوکر 34.4 گھنٹے رہ گیا ہے۔ جس کے نتیجے میں Hours-Worked انڈکس میں 0.1 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ اس پیشرفت نے 3 مئی کو فیڈرل ریزرو کی 25 بیس پوائنٹس کے اضافے کی توقعات کو بڑھا دیا ہے۔
اوور نائٹ – جاپان مارچ کنزیومر کانفیڈنس انڈکس 33.9 بمقابلہ 31.1

 

  • ایف ایکس – جمعہ کے روز یو ایس انڈکس 101.50 سے نیچے گرگیا اور یہ اس وقت 101.85 پر ہے جو کہ ابھی بھی 102.00 سے نیچے ہے۔ فی الحال یورو کی قیمت 1.0900 پر ہے لیکن NFP ڈیٹا جاری ہونے کے بعد مختصر طور پر 1.0875 تک کم ہوگیا تھا۔ بروز جمعہ JPY جاپانی ین نے 132.00 کی سطح کو عبور کرلیا، اور یہ اس وقت گورنر Ueda کے اعلان سے پہلے تک 132.60 پر فعال ہے۔ سٹرلنگ کی قدر میں 1.2500 کی اہم سطح سے گر کر 1.2400 پر پہنچ چکی ہے۔

 

بڑے ایف ایکس مورزیو ایس ڈی جے پی وائی 0.49 +۔ اس کی قدر 131.00 سے نیچے رہنے کے بعد پچھلے تین دنوں سے بڑھ رہی ہے ۔ اور یہ فی الحال 132.75 کے رزسٹنس لیول کو توڑنے کی کوشش کررہی ہے۔ موونگ ایورج بلند سطح پر ہے ، میک ڈی ہسٹوگرام اور سگنل لائن م دونوں مثبت ہیں اور اوپر کی جانب بڑھ رہے ہیں، آر ایس آئی 62.00 ہے اور بڑھ رہی ہے، ایچ 1 اے ٹی آر 0.191 ، ڈیلی اے ٹی آر 1.310 ہے۔

 

ہمارے معاشی کلینڈر تک رسائی حاصل کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

 

Stuart Cowell

Head Market Analyst

اعلان دستبرداری: یہ مواد صرف معلوماتی مقاصد اور عام مارکیٹنگ کمیونکیشن کے طور پر مہیا کیا گیا ہے۔ جو کہ آزاد سرمایہ کاری کی تحقیق کی تشکیل کے لیے نہیں ہے۔ اس کمیونیکشن میں کسی بھی قسم کا سرمایہ کاری کا مشورہ ، سرمایہ کاری کی سفارش اور کسی بھی مالیاتی انسٹرومنٹ کی خریدوفروخت کی سفارش شامل نہیں ہے۔ اور نہ ہی اسے شامل سمجھا جانا چاہیے۔ تمام مہیا کی گئی معلومات معتبر ذرائع سے حاصل کی گئی ہے۔ اور ماضی میں ہونے والی کارکردگی اس بات کا ثبوت نہیں ہے کہ مستقبل میں بھی ایسی ہی کارکردگی کی کوئی ضمانت دی جائے اور نہ ہی یہ کوئی قابل اعتماد انڈیکٹر ہے۔ صارفین اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ ادھار (لیورج) والی پروڈکٹس میں کوئی بھی سرمایہ کاری غیر یقینی صورتحال رکھتی ہیں۔ اور اس طرح کی سرمایہ کاری میں بہت سا نقصان کا اندیشہ ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے صارٖفین اپنے نقصان کے خود ذمہ دار ہونگے۔ ہم اس کالم میں مہیا کی گئی معلومات کی بنا پر سرمایہ کاری کرنے پر کسی بھی قسم کے نقصان ہونے پر ذمہ داری قبول نہیں کرتے ہیں۔ اس کالم کے کسی بھی حصے کو یا مزید تقیسم کرنے کے لیے ہماری پیشگی اجازت ضروری ہوگی۔