امریکی #سٹاکس مارکیٹ ملی جلی کارکردگی کے باعث بند ہوئی ہیں۔ صنعتی شعبے نے اچھا خاصا منافع کمایا ہے جبکہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں نقصانات دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ اور ایسا اس وجہ سے ہوا کہ ایک بڑا چِپ پروڈیوسر #سام سنگ اپنی چِپ کی پیداوار میں کمی کرے گا۔ جس کی وجہ سے ویسٹرن ڈیجیٹل اور مائیکرون کے اسٹاک کی قیمتوں میں 8 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ امریکی ڈالر مسلسل بحالی کی جانب رواں دواں ہے (ڈالر انڈکس اپنے ہائی 102.50 پر پہنچ چکا ہے) جبکہ ٹریژریز کو خاصا دباؤ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے دس سالہ Yield 3.41 فیصد پر پہنچ چکی ہے۔ بالآخر# بٹ کوائن دس ماہ میں پہلی بار 30,000 کی رزسٹنس کو توڑنے میں کامیاب ہوا ہے۔ ایشیائی سیشن میں سٹاک مارکیٹ نے منافع کمایا۔ (ASX میں 1.3+ فیصد کا ایسٹر کے بعد اضافہ ہوا جبکہ Nikkei میں 1.4+ فیصد کا BOJ کے گورنر Ueda اور Buffet کے Dovish نقطہ نظر پیش کرنے کے بعد ہوا۔ جس میں انہوں نے سرمایہ کاری کا منصوبہ شامل کرنے کا ذکر کیا تھا ۔AUD غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کررہا ہے۔
اوور نائٹ ڈیٹا چائینز #CPIایک فیصد سے کم ہوکر 0.7 فیصد ہوگئی ہے حالانکہ توقعات کچھ اور کی جارہی تھیں اور #PPI نمایاں طور پر گر 1.4- فیصد سے گر کر 2.5- فیصد ہوچکا ہے ۔
ایف ایکس – یو ایس ڈی انڈکس میں ریلی آئی جس سے 102.50 پر پہنچ چکا ہے۔ جبکہ آج اس وقت 102.00پر پہنچ چکا ہے۔
یورو نے نیچے اپنی سپورٹ 1.0850 کو ٹیسٹ کیا ہے جبکہ اب یہ واپس 1.0900کو ٹیسٹ کررہا ہے۔
JPY نے 133.00 کو توڑ کر 133.88 پر پہنچا جیسے ہی BOJ گورنر Uedaنے اس بات کی تصدیق کہ وہ ابھی فوری طور پر کسی بھی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کریں گے۔
سٹرلنگ کو اہم سطح 1.2500سے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ اس وقت 1.2400پر ٹریڈ کررہا ہے۔
بڑے ایف ایکس مورز ۔ اے یو ڈی یو ایس ڈی0.46+ ۔ 0.6620 سے 0.6680 کو ٹیسٹ کرنے کے لئیے ریلی کا آغاز ہوا۔ موونگ ایورج اوپر کی جانب ہیں، میک ڈی ہسٹوگرام اور سگنل لائن مثبت ہے اور اوپر کی جانب بڑھ رہی ہیں۔ آر ایس آئی 61.00 پر ہے اور اوپر کی جانب بڑھ رہا ہے۔ ایچ 1 اے ٹی آر 0.00092 اور ڈیلی اے ٹی آر 0.00701 ہے۔
ہمارے معاشی کلینڈر تک رسائی حاصل کرنے کے لیے یہاں کلککریں
Stuart Cowell
Head Market Analyst
اعلان دستبرداری: یہ مواد صرف معلوماتی مقاصد اور عام مارکیٹنگ کمیونکیشن کے طور پر مہیا کیا گیا ہے۔ جو کہ آزاد سرمایہ کاری کی تحقیق کی تشکیل کے لیے نہیں ہے۔ اس کمیونیکشن میں کسی بھی قسم کا سرمایہ کاری کا مشورہ ، سرمایہ کاری کی سفارش اور کسی بھی مالیاتی انسٹرومنٹ کی خریدوفروخت کی سفارش شامل نہیں ہے۔ اور نہ ہی اسے شامل سمجھا جانا چاہیے۔ تمام مہیا کی گئی معلومات معتبر ذرائع سے حاصل کی گئی ہے۔ اور ماضی میں ہونے والی کارکردگی اس بات کا ثبوت نہیں ہے کہ مستقبل میں بھی ایسی ہی کارکردگی کی کوئی ضمانت دی جائے اور نہ ہی یہ کوئی قابل اعتماد انڈیکٹر ہے۔ صارفین اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ ادھار (لیورج) والی پروڈکٹس میں کوئی بھی سرمایہ کاری غیر یقینی صورتحال رکھتی ہیں۔ اور اس طرح کی سرمایہ کاری میں بہت سا نقصان کا اندیشہ ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے صارٖفین اپنے نقصان کے خود ذمہ دار ہونگے۔ ہم اس کالم میں مہیا کی گئی معلومات کی بنا پر سرمایہ کاری کرنے پر کسی بھی قسم کے نقصان ہونے پر ذمہ داری قبول نہیں کرتے ہیں۔ اس کالم کے کسی بھی حصے کو یا مزید تقیسم کرنے کے لیے ہماری پیشگی اجازت ضروری ہوگی۔