مارکیٹ اپڈیٹ – 12 اپریل – تمام نظریں امریکی مہنگائی اور فومک منٹس کی جانب ہیں

امریکی #سٹاک مارکیٹس دوبارہ پھر سے ملے جلے رحجان کے ساتھ بند ہوئی ہے۔ جبکہ ایشیائئ مارکیٹ میں کوئی ہلچل نظر نہیں آرہی ہے۔ جبکہ آج یو ایس CPI کی رپورٹ 12:30 پر جارہی ہوگی۔ یو ایس ڈی گراوٹ کا شکار ہے ۔ جبکہ EUR اور AUD نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ٹریژریز بحال ہوئی ہیں دس سالہ Yield اس وقت 3.434 پر پہنچ چکی ہے۔ #سونے کی قیمت 2020 ڈالر کی قیمت تک پہنچ چکی ہے۔ #امریکی تیل کی قیمت 81.50 ڈالر تک پہنچ چکی ہے حالانکہ انوینٹری میں اضافہ بھی ہوا ہے۔ جبکہ #بٹ کوائن 30 ہزار کی سطح پر مستحکم نظر آرہا ہے۔ فیڈ کے اہم عہدے دار Harker کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شرح سود میں اضافے کا سائیکل جلد ہی ختم ہوسکتا ہے۔ جبکہ Goolsbee نے کہا ہے کہ فیڈ کو مہنگائی کو قابو کرنے کے لئیے جارحانہ طور پر شرح سود میں اضافے کے معاملے میں محتاط ہونا چاہیے۔ جس سے فیڈ کی Dovish جھلک نظر آرہی ہے۔ جبکہ فیڈ کے ایک اور عہدے دار Kashkari کا تبصرہ Hawkish یعنی جارحانہ رہا ۔ اُن کا کہنا ہے کہ اگر ہم مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام رہتے ہیں تو یہ ملازمتوں کے لئیے انتہائی نازک صورتحال بن سکتی ہے۔ سی ایم ای فیڈ فیوچر کے مطابق ابھی بھی 69 فیصد 25 بیس پوائنٹس مئی میں بڑھنے کی توقع ہے ۔ جبکہ جون کے لئیے ہولڈ ہوسکتا ہے؟
اوور نائٹ ڈیٹا جاپانی #پی پی آئی 8.3 فیصد سے کم ہوکر 7.2 فیصد ہوچکی ہے۔ لیکن ابھی بھی کافی بلند ہے۔ جبکہ #مشین آرڈرز میں کمی (4.5- فیصد) ہوئی ہے۔ اور یہ کمی اتنی بری نہیں تھی جیسے کہ توقع کی جارہی تھی۔ کیونکہ خدشہ تھا کہ یہ کمی 9.5 فیصد سے 6.4- تک ہوسکتی تھی ۔

 

  • ایف ایکس – یو ایس ڈی انڈکس میں کمی ہونے کے بعد 101.65 تک پہنچ گیا ہے۔ اور یہ آج ابھی بھی 102 سے نیچے ٹریڈ کررہا ہے۔
  • یورو 1.0900 کی سطح پر انتہائی مستحکم ہے اور اس وقت 1.0925 پر ٹریڈ کررہا ہے۔
  • جاپانی ین 133 کو ٹیسٹ کرنے کے بعد آج 134 کو توڑ چکا ہے۔
  • سٹرلنگ 1.2400 پر مستحکم ہے جبکہ ابھی 1.2425 پر ٹریڈ کررہا ہے۔

 

 

آج – US CPI, BoC Rate Decision, FOMC Minutes, ECB’s Lagarde اور de Guindos, BoE’s Bailey (x2), Fed’s Barkin and Daly. Earnings – LVMH

 

بڑے ایف ایکس مورز ای یو آر جے پی وائی 0.16+ ۔ جس میں ریلی 143 پچھلے ہفتے سے اب تک 146.35 کو ٹیسٹ کررہی ہے۔ موونگ ایورج اوپر کی جانب ہے ، میک ڈی ہسٹوگرام اور سگنل لائن مثبت ہیں اور اوپر کی جانب بڑھ رہے ہیں، آر ایس آئی 61 پر ہے اور مزید اوپر بڑھ رہا ہے، ایچ 1 اے ٹی آر 0.187 ، ڈیلی اے ٹی آر 1.526 ہے۔

 

ہمارے معاشی کلینڈر تک رسائی حاصل کرنے کے لئیے یہاں کلک کریں

 

Stuart Cowell

Head Market Analyst

اعلان دستبرداری: یہ مواد صرف معلوماتی مقاصد اور عام مارکیٹنگ کمیونکیشن کے طور پر مہیا کیا گیا ہے۔ جو کہ آزاد سرمایہ کاری کی تحقیق کی تشکیل کے لیے نہیں ہے۔ اس کمیونیکشن میں کسی بھی قسم کا سرمایہ کاری کا مشورہ ، سرمایہ کاری کی سفارش اور کسی بھی مالیاتی انسٹرومنٹ کی خریدوفروخت کی سفارش شامل نہیں ہے۔ اور نہ ہی اسے شامل سمجھا جانا چاہیے۔ تمام مہیا کی گئی معلومات معتبر ذرائع سے حاصل کی گئی ہے۔ اور ماضی میں ہونے والی کارکردگی اس بات کا ثبوت نہیں ہے کہ مستقبل میں بھی ایسی ہی کارکردگی کی کوئی ضمانت دی جائے اور نہ ہی یہ کوئی قابل اعتماد انڈیکٹر ہے۔ صارفین اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ ادھار (لیورج) والی پروڈکٹس میں کوئی بھی سرمایہ کاری غیر یقینی صورتحال رکھتی ہیں۔ اور اس طرح کی سرمایہ کاری میں بہت سا نقصان کا اندیشہ ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے صارٖفین اپنے نقصان کے خود ذمہ دار ہونگے۔ ہم اس کالم میں مہیا کی گئی معلومات کی بنا پر سرمایہ کاری کرنے پر کسی بھی قسم کے نقصان ہونے پر ذمہ داری قبول نہیں کرتے ہیں۔ اس کالم کے کسی بھی حصے کو یا مزید تقیسم کرنے کے لیے ہماری پیشگی اجازت ضروری ہوگی۔