آسٹریلیا کا تازہ ترین ڈیٹا

تازہ ترین CPI اعداد و شمار کے مطابق آسٹریلیا میں مہنگائی کی شدت میں کمی ہوئی ہے۔ آسٹریلین مہنگائی کی ہیڈ لائن CPI q/q (کنزیومر پرائس انڈکس) 1.4 فیصد تھی جو کہ مارکیٹ کی توقعات سے زیادہ ہے لیکن پچھلی ریڈنگ 1.9 فیصد سے کم ہے۔ جبکہ آسٹریلیا کی y/y کے اعداد و شمار بھی تھوڑے سے کم ہوئے ہیں جوکہ 6.5 فیصد متوقع تھے لیکن 6.3 فیصد ہوئے ہیں جبکہ اس سے پچھلی ریڈنگ 6.8 فیصد تھی۔ اس CPI میں کے اعدادوشمار میں سے سے زیادہ اتار چڑھاؤ والی اشیاء شامل نہیں ہیں اس نے بھی کمی ظاہر کی ہے۔ جبکہ پیش گوئی 1.4 فیصد کی کی گئی تھی اس پچھلی ریڈنگ 1.7 فیصد تھی جو کہ 1.2 فیصد پر آگئی ہے۔
یہ نئے اعداد و شمار مختلف طریقے سے XAUUSD اور دیگر بڑی کرنسیوں پر اثر انداز ہوسکتے ہیں۔ آسٹریلیا میں مہنگائی کی شرح میں کمی آسٹریلین ڈالر AUD کی قدر میں کمی کا سبب بن سکتی ہے۔ جس کے نیتجے میں امریکی ڈالر USD مضبوط ہوسکتا ہے اور یہ XAUUSD میں کمزوری کا سبب بن سکتا ہے۔
تاہم اعداد و شمار سے یہ پتا چلتا ہے کہ آسٹریلیا میں مہنگائی کی شرح ابھی بھی بہت زیادہ ہے۔ جس کی وجہ سے ریزرو بینک آف آسٹریلیا RBA جلد شرح سود میں اضافے کا اعلان کرسکتا ہے۔ جس سے AUD کی قدر میں اضافہ ہوگا۔ جو کہ ممکنہ طور پر XAUUSD کی قیمت میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔ کیونکہ سرمایہ کار سونے جیسی safe -haven کی جانب مائل ہوتے ہیں۔
مجموعی طور پر XAUUSD اور دیگر بڑی بڑی کرنسیوں پر تازہ ترین CPI کا اثر ملا جلا ہونے کا امکان ہے۔ اور اس کا انحصار دیگر عوامل جیسے کہ عالمی اقتصادی حالات ، جغرافیائی ، سیاسی اور مرکزی بینکس کی پالیسیوں پر ہوگا۔
Adnan Abdul Rehman
Regional Market Analyst
Disclaimer:
اعلان دستبرداری: یہ مواد صرف معلوماتی مقاصد اور عام مارکیٹنگ کمیونکیشن کے طور پر مہیا کیا گیا ہے۔ جو کہ آزاد سرمایہ کاری کی تحقیق کی تشکیل کے لیے نہیں ہے۔ اس کمیونیکشن میں کسی بھی قسم کا سرمایہ کاری کا مشورہ ، سرمایہ کاری کی سفارش اور کسی بھی مالیاتی انسٹرومنٹ کی خریدوفروخت کی سفارش شامل نہیں ہے۔ اور نہ ہی اسے شامل سمجھا جانا چاہیے۔ تمام مہیا کی گئی معلومات معتبر ذرائع سے حاصل کی گئی ہے۔ اور ماضی میں ہونے والی کارکردگی اس بات کا ثبوت نہیں ہے کہ مستقبل میں بھی ایسی ہی کارکردگی کی کوئی ضمانت دی جائے اور نہ ہی یہ کوئی قابل اعتماد انڈیکٹر ہے۔ صارفین اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ ادھار (لیورج) والی پروڈکٹس جسے میں کوئی بھی سرمایہ کاری غیر یقینی صورتحال رکھتی ہیں۔ اور اس طرح کی سرمایہ کاری میں بہت سا نقصان کا اندیشہ ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے صارٖفین اپنے نقصان کے خود ذمہ دار ہونگے۔ ہم اس کالم میں مہیا کی گئی معلومات کی بنا پر سرمایہ کاری کرنے پر کسی بھی قسم کے نقصان ہونے پر ذمہ داری قبول نہیں کرتے ہیں۔ اس کالم کے کسی بھی حصے کو یا مزید تقیسم کرنے کے لیے ہماری پیشگی اجازت ضروری ہوگی۔