یورو کے فنڈامنٹل انالیسس

دنیا بھر کے سرمایہ دار اور کاروبار اس بات میں دلچسپی رکھتے ہیں کہ یورو زون کی معیشت کتنی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے۔ حالیہ دنوں اس خطے میں ترقی کے مثبت آثارظاہر ہوئے ہیں۔ لیکن کچھ ایسے علاقے بھی ہیں جو چیلنجوں سے نمٹنے میں مشکل سے گزر رہے ہیں۔
یورو زون کی GDP میں 0.1 فیصد اضافہ ہوا ہے جو کہ اچھی خبر ہے۔تاہم یہ ابھی بھی کم مقدار میں گروتھ ہے۔ اور وبائی امراض کی سطح پر پہنچے تک ابھی بہت وقت لگے گا۔
یورو زون میں کنزیومر پرائس انڈیکس CPI فی الحال 6.9 فیصد پر ہے۔ جو کہ مہنگائی کی بلند ترین سطح کی نشاندہی کرتا ہے۔ جس کے معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔ جس سے شرح سود میں اضافہ کا امکان ہے۔ جس سے قرضہ لینا مہنگا ہوسکتا ہے۔ اور ممکنہ طور پر اقتصادی ترقی کی رفتار بھی کم ہوسکتی ہے۔
یورو زون میں اس وقت شرح سود 3.5 فیصد ہے۔ یورو زون میں بے روزگاری 6.6 فیصد ہے۔ اگرچہ یہ وبائی مرض کے دوران بلند ترین سطح سے کم ہے۔ لیکن یہ ابھی بلند ہے۔ بے روزگاری کی بلند شرح کمزور جاب مارکیٹ اور معاشی مواقع کی کمی کی نشاندہی کرسکتی ہے۔
مزید یہ کہ کمٹمنٹس آف ٹریڈرز COT کی رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ EUR کی 75 فیصد پوزیشنز LONG ہیں۔ اور SHORT پوزیشنز 25 فیصد ہیں۔LONG پوزیشنز اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ زیادہ تر ٹریڈرز کرنسی کے حوالے سے Bullish ہیں۔ جبکہ SHORT پوزیشنز BEARISH Sentiment کو ظاہر کرتی ہے۔
ECB کی جانب سے مہنگائی کو ٹارگٹ تک لانے کے لیے مسلسل سختی کی حمایت کے لیے Hawkish تبصرے کیے جارہے ہیں۔ جیسے کہ مہنگائی پر قابو پانے کے لیے Villeroy اور Schnabel اور ECB کے دیگر اراکان مسلسل Hawkish تبصرے کررہے ہیں۔
ای سی بی کے Schnabel ، اس سے پتہ چلتا ہے کہ ECB اپنے سخت پالیسی کو جاری رکھ سکتا ہے۔ تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ مہنگائی کا جن قابو میں ہے۔
ای سی بی Villeroy کا کہنا ہے کہ مہنگائی پر قابو پانے اور CPI کا ٹارگٹ حاصل کرنے کے لیے «چند مزید اضافے» کرنے ہونگے۔
یورو زون کے اقتصادی اشارے ملے جلے اقتصادی ماحول کی جانب اشارہ کررہے ہیں۔ جہاں ترقی کے آثار نظر آرہے ہیں۔ وہی پر مہنگائی اور بے روزگاری کی بلند شری کے بارے میں بھی خدشات موجود ہیں۔

EUR

GDP 0.1%

CPI 6.9%

Unemployment: 6.6%

Interest Rate: 3.5%

Commitments of Traders Report Analysis
EUR Longs: 75%
EUR Shorts: 25%

Adnan Abdul Rehman
Regional Market Analyst
Disclaimer:
اعلان دستبرداری: یہ مواد صرف معلوماتی مقاصد اور عام مارکیٹنگ کمیونکیشن کے طور پر مہیا کیا گیا ہے۔ جو کہ آزاد سرمایہ کاری کی تحقیق کی تشکیل کے لیے نہیں ہے۔ اس کمیونیکشن میں کسی بھی قسم کا سرمایہ کاری کا مشورہ ، سرمایہ کاری کی سفارش اور کسی بھی مالیاتی انسٹرومنٹ کی خریدوفروخت کی سفارش شامل نہیں ہے۔ اور نہ ہی اسے شامل سمجھا جانا چاہیے۔ تمام مہیا کی گئی معلومات معتبر ذرائع سے حاصل کی گئی ہے۔ اور ماضی میں ہونے والی کارکردگی اس بات کا ثبوت نہیں ہے کہ مستقبل میں بھی ایسی ہی کارکردگی کی کوئی ضمانت دی جائے اور نہ ہی یہ کوئی قابل اعتماد انڈیکٹر ہے۔ صارفین اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ ادھار (لیورج) والی پروڈکٹس جسے میں کوئی بھی سرمایہ کاری غیر یقینی صورتحال رکھتی ہیں۔ اور اس طرح کی سرمایہ کاری میں بہت سا نقصان کا اندیشہ ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے صارٖفین اپنے نقصان کے خود ذمہ دار ہونگے۔ ہم اس کالم میں مہیا کی گئی معلومات کی بنا پر سرمایہ کاری کرنے پر کسی بھی قسم کے نقصان ہونے پر ذمہ داری قبول نہیں کرتے ہیں۔ اس کالم کے کسی بھی حصے کو یا مزید تقیسم کرنے کے لیے ہماری پیشگی اجازت ضروری ہوگی۔