فیڈ Fed کی مانیٹری پالیسی کے اعلان کے فوری بعد EURUSD اڑان بھرنے کے بعد 1.1091 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا پھر گرا ۔ جیسا کہ توقع کی جارہی تھی Fed نے شرح سود میں 25 بیس پوائنٹس کا اضافہ کیا۔ چئیرمین Powell ہاکش رہے۔ مالیاتی منڈیوں میں شرح سود میں اضافہ میں وقفہ دیکھنے کو مل سکتا ہے جبکہ امکان ہے کہ ستمبر میں اس کمی ہوسکتی ہے ۔ ECB کے فیصلے کے فوری بعد EURUSD میں منفی رحجان دیکھنے کو ملا۔ECB نے بھی 25 بیس پوائنٹس شرح سود میں اضافہ کیا ہے جیسا کہ توقع کی جارہی تھی۔ لیکن ساتھ یہ بھی نوٹ دیا گیا ہے کہ پالیسی ساز اب بھی یہ سمجھتے ہیں کہ افراط زر کی شرح بہت زیادہ ہے۔
تازہ ترین یورپی Purchasing Manager Index کے اعداد و شمار کم ہوئے ہیں۔ یورو زون کے لئیے ریڈنگ 56.2 جبکہ کمپوزٹ PMI 54.1 تھی۔ دونوں ہی توقعات سے کہیں زیادہ کم تھے۔ امریکی ابتدائی Jobless Claims میں دو لاکھ بیالیس ہزار کا اضافہ ہوا ہے جو توقع سے کہیں زیادہ خراب ہے۔
تازہ ترین FED اور ECB کے مالیاتی فیصلوں نے ملے جلے سگنل بنائیں ہیں۔ Fed کے نسبتاً Hawkish موقف کے باعث امریکی ڈالر کی اپیل میں اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ڈالر کی قدر میں عارضی اضافہ ہوا۔ تاہم ، ستمبر میں ممکنہ کٹوتی کے باعث مارکیٹ امریکی ڈالر کے مستقبل کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال کی شکار ہے۔ بالکل اسی طرح ECB کے شرح سود میں اضافے کے فیصلے نے EURO کےلئے مثبت نقطہ نظر پیدا کیا ہے۔ لیکن مہنگائی کے حوالے سے پالیسی سازوں کے خدشات ہیں کہ یہ طویل مدت کے لئیے یورو پر منفی اثرات مرتب کرسکتا ہے۔
یورپی PMI Services میں منفی رحجان کی نظر ثانی نے بھی یورو کی گراوٹ میں حصہ ڈالا ہے۔ یورو زون کی فائنل ریڈنگ اور کمپوزٹ PMI کی توقعات میں کمی کے باعث خدشات پیدا ہوئے ہیں۔ جس کی وجہ سے یورو کی قدر میں کمی ہوئی ہے۔
جبکہ دوسری جانب US کے ابتدائی Jobless Claims خراب آنے کے بعد اس نے US dollar کے لئیے منفی رحجان پیدا کیا ہے۔ جو مختصر مدت کے لئے ڈالر کی قیمت پر اثر انداز ہوگا۔
مجموعی طور پر تازہ ترین FED اور ECB کے مالیاتی فیصلوں ، یورپی سروسز PMIs اور ابتدائی Jobless Claims خراب آنے اور ان سب نے مل کر مارکیٹ کے لئیے ملے جلے رحجانات پیدا کئیے ہیں۔
Adnan Abdul Rehman
Regional Market Analyst
Disclaimer:
اعلان دستبرداری: یہ مواد صرف معلوماتی مقاصد اور عام مارکیٹنگ کمیونکیشن کے طور پر مہیا کیا گیا ہے۔ جو کہ آزاد سرمایہ کاری کی تحقیق کی تشکیل کے لیے نہیں ہے۔ اس کمیونیکشن میں کسی بھی قسم کا سرمایہ کاری کا مشورہ ، سرمایہ کاری کی سفارش اور کسی بھی مالیاتی انسٹرومنٹ کی خریدوفروخت کی سفارش شامل نہیں ہے۔ اور نہ ہی اسے شامل سمجھا جانا چاہیے۔ تمام مہیا کی گئی معلومات معتبر ذرائع سے حاصل کی گئی ہے۔ اور ماضی میں ہونے والی کارکردگی اس بات کا ثبوت نہیں ہے کہ مستقبل میں بھی ایسی ہی کارکردگی کی کوئی ضمانت دی جائے اور نہ ہی یہ کوئی قابل اعتماد انڈیکٹر ہے۔ صارفین اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ ادھار (لیورج) والی پروڈکٹس جسے میں کوئی بھی سرمایہ کاری غیر یقینی صورتحال رکھتی ہیں۔ اور اس طرح کی سرمایہ کاری میں بہت سا نقصان کا اندیشہ ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے صارٖفین اپنے نقصان کے خود ذمہ دار ہونگے۔ ہم اس کالم میں مہیا کی گئی معلومات کی بنا پر سرمایہ کاری کرنے پر کسی بھی قسم کے نقصان ہونے پر ذمہ داری قبول نہیں کرتے ہیں۔ اس کالم کے کسی بھی حصے کو یا مزید تقیسم کرنے کے لیے ہماری پیشگی اجازت ضروری ہوگی۔