حالیہ چیلنجز اور آنے والے انڈکیٹرز جنہیں دیکھنا ہے۔

حالیہ چیلنجز اور آنے والے انڈکیٹرز جنہیں دیکھنا ہے۔

 

الی اقتصادی صورتحال میں مختلف خطوں کو چیلنجزکا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ امریکا میں Job Market واپس اوپر کی جانب بڑھ رہی ہے۔ جبکہ بینکنگ سیکٹر کے خدشات کے ساتھ ساتھ توجہ مہنگائی کی جانب مبذول ہے۔ اپریل کی مہنگائی کی رپورٹ اس جانب اشارہ کررہی ہیں کہ مہنگائی میں کمی کی رفتار سست ہوچکی ہے جس کا واضح مطلب ہے کہ Fed شرح میں کٹوتی میں تاخیر   کرسکتا ہے۔ مزید یہ کہ Core Inflation میں قدرے کمی متوقع ہے۔

یورو زون میں یورپی سنٹرل بینک نے Tightening Cycle کو سست کردیا ہے۔ لیکن اگلے آنے والے اجلاسوں میں اس میں اضافے کی توقع ہے۔

برطانیہ میں Bank of England کی جانب سے شرح سود میں25 بیس پوائنٹس کا اضافہ متوقع ہے۔
جس کے بعد اگلے سال اس میں نرمی سے قبل ایک بار مزید اضافہ کی توقع ہے۔ آنے والی سہ ماہی کے GDP کے اعداد و شمار میں معمولی گروتھ کی توقع ہے۔
آسٹریلیا میں Building Permits میں کمی کی توقع ہے جبکہ مئی میں Westpac Consumer Confidence Index میں کمی کی توقع ہے۔

 

نیوزی لینڈ میں اپریل کے لئیے خوراک کی مہنگائی کی جانب توجہ مرکوز ہے۔ جس میں ستمبر 1989 کے بعد مارچ میں ہونے والے سب سے بڑے اضافے کے بعد کم ہونے کی توقع ہے۔ اپریل کے لئیے Manufacturing PMI میں بھی کمی کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
COT  کی رورٹ مندرجہ ذیل ہے
Adnan Abdul Rehman
Regional Market Analyst
Disclaimer:
اعلان دستبرداری: یہ مواد صرف معلوماتی مقاصد اور عام مارکیٹنگ کمیونکیشن کے طور پر مہیا کیا گیا ہے۔ جو کہ آزاد سرمایہ کاری کی تحقیق کی تشکیل کے لیے نہیں ہے۔ اس کمیونیکشن میں کسی بھی قسم کا سرمایہ کاری کا مشورہ ، سرمایہ کاری کی سفارش اور کسی بھی مالیاتی انسٹرومنٹ کی خریدوفروخت کی سفارش شامل نہیں ہے۔ اور نہ ہی اسے شامل سمجھا جانا چاہیے۔ تمام مہیا کی گئی معلومات معتبر ذرائع سے حاصل کی گئی ہے۔ اور ماضی میں ہونے والی کارکردگی اس بات کا ثبوت نہیں ہے کہ مستقبل میں بھی ایسی ہی کارکردگی کی کوئی ضمانت دی جائے اور نہ ہی یہ کوئی قابل اعتماد انڈیکٹر ہے۔ صارفین اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ ادھار (لیورج) والی پروڈکٹس جسے میں کوئی بھی سرمایہ کاری غیر یقینی صورتحال رکھتی ہیں۔ اور اس طرح کی سرمایہ کاری میں بہت سا نقصان کا اندیشہ ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے صارٖفین اپنے نقصان کے خود ذمہ دار ہونگے۔ ہم اس کالم میں مہیا کی گئی معلومات کی بنا پر سرمایہ کاری کرنے پر کسی بھی قسم کے نقصان ہونے پر ذمہ داری قبول نہیں کرتے ہیں۔ اس کالم کے کسی بھی حصے کو یا مزید تقیسم کرنے کے لیے ہماری پیشگی اجازت ضروری ہوگی۔