مزید ریٹ ہائیک ہوں گے؟ برطانیہ

یوکے کی مارچ کی GDP رپورٹ 0.3 فیصد منفی آئی ہے۔ جبکہ فروری میں یہ 0.0 فیصد رہی تھی۔ جبکہ GDP کے سہ ماہی اعداد و شمار 0.1 فیصد ہیں اور اس سے پچھلی رپورٹ میں بھی یہی شرح تھی جو کہ اس بات کی جانب اشارہ کررہی تھی کہ یوکے میں کوئی گروتھ نہیں ہوئی تھی ۔ اس کے علاوہ ماہانہ انڈسٹریل پروڈکشن 0.7 فیصد رہی ہے۔ دوسری جانب BoE کے ممبر نے کہا کہ بڑھتے ہوئے Mortgageریٹس سے کوئی بھی رکاوٹیں پیدا ہونے کا خدشہ نہیں ہے۔

 

امریکی UoM Consumer Sentiment کی رپورٹ کے اعداد و شمار 63 کے مقابلے میں 57.7 آئے ہیں۔ FOMC ممبر Bowman نے خطاب کے دوران کہا کہ مالیاتی نظام کو برقرار رکھنے کے لئیے انہیں کئی چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بینکنگ کلچر کو فروغ دینے کے لئیے ریگولیٹری فریم کی ایڈجسٹمنٹ پر بھی زور دیا۔ جبکہ Jefferson نے خطاب کے دوران اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ مالیاتی پالیسی ٹریک پر ہے۔ مہنگائی کے حوالے سے خدشات کے باوجود ان کا خیال ہے کہ اس پر قابو پانے کے لئیے ضروری اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے مہنگائی کی تازہ ترین صورتحال ، لیبر مارکیٹ کے حالات اور بینکنگ سیکٹر پر اعداد و شمار فراہم کئیے۔UK میں آج ایمپلائمنٹ ڈیٹا   آیا جس میں   جاب میں کمی سامنے ای .اور ماہرین کے حساب سے صرف ایک ریٹ ہائیک مزید ہو سکتا ہے .وو بھی صرف  25bp کا . دوسری جانب اب  انفلیشن 10%  پر  ہے اور core inflation 6.9% پر ہے. .اس لئے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ انفلیشن کو کم کرنے کے لئے مزید ریٹ ہائیک کرنا ہو گے. لکن مناسب سپیڈ سے کیونکہ اگر زیادہ  تیزی  سے  ریٹ ہائیک بڑھے تو UK میں slowdown کا خطرہ بڑھ سکتا ہے .
Adnan Abdul Rehman
Regional Market Analyst
Disclaimer:
اعلان دستبرداری: یہ مواد صرف معلوماتی مقاصد اور عام مارکیٹنگ کمیونکیشن کے طور پر مہیا کیا گیا ہے۔ جو کہ آزاد سرمایہ کاری کی تحقیق کی تشکیل کے لیے نہیں ہے۔ اس کمیونیکشن میں کسی بھی قسم کا سرمایہ کاری کا مشورہ ، سرمایہ کاری کی سفارش اور کسی بھی مالیاتی انسٹرومنٹ کی خریدوفروخت کی سفارش شامل نہیں ہے۔ اور نہ ہی اسے شامل سمجھا جانا چاہیے۔ تمام مہیا کی گئی معلومات معتبر ذرائع سے حاصل کی گئی ہے۔ اور ماضی میں ہونے والی کارکردگی اس بات کا ثبوت نہیں ہے کہ مستقبل میں بھی ایسی ہی کارکردگی کی کوئی ضمانت دی جائے اور نہ ہی یہ کوئی قابل اعتماد انڈیکٹر ہے۔ صارفین اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ ادھار (لیورج) والی پروڈکٹس جسے میں کوئی بھی سرمایہ کاری غیر یقینی صورتحال رکھتی ہیں۔ اور اس طرح کی سرمایہ کاری میں بہت سا نقصان کا اندیشہ ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے صارٖفین اپنے نقصان کے خود ذمہ دار ہونگے۔ ہم اس کالم میں مہیا کی گئی معلومات کی بنا پر سرمایہ کاری کرنے پر کسی بھی قسم کے نقصان ہونے پر ذمہ داری قبول نہیں کرتے ہیں۔ اس کالم کے کسی بھی حصے کو یا مزید تقیسم کرنے کے لیے ہماری پیشگی اجازت ضروری ہوگی۔