امریکہ سے مطلق اہم صورتحال

جمعرات کو مالیاتی منڈیوں نے امریکی Debt Ceiling کی وجہ سے جاری مذاکرات کے باعث محتاط رویے کے ساتھ ٹریڈنگ کی۔ جس میں ڈیفالٹ کے امکان کا خدشہ ہے۔

 

بدھ کے روز Risk Sentiment میں بہتری ہوئی جس کی وجہ سے امریکی ڈالر کی مثبت رفتار میں کمی ہوئی۔ ایسا اس وجہ سے ممکن ہوا جب صدر بائیڈن نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کی طرف سے کوئی ڈیفالٹ نہیں ہوگا۔

 

یوکے میں مسلسل افراطِ زر میں اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ میں پھر سے شرح سود میں اضافے کا امکان ہے۔ Bailey کے تازہ ترین تبصرے اس بات کی حمایت کررہے ہیں۔ جبکہ بینک آف جاپان BoJ انتہائی ultra-loose پالیسی برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

 

جاپانی ین JPY اس وقت چھلانگ لگاتا ہے اور اس میں بطور safe-haven کیش فلو دیکھنے کو ملتا ہے جب مارکیٹ میں کوئی خطرہ نہ ہو۔

 

امریکی Debt Limit کے حوالے سے مثبت خبروں کے باوجود سرمایہ داروں کے Sentiment سے منسلک ہونے کے باوجود نیوزی لینڈ ڈالر Kiwi کی پرائس میں اضافہ دیکھنے میں ناکامی رہی۔ اس کی وجہ نیوزی لینڈ کی بجٹ رپورٹ میں پیش کیا گیا منفی اقتصادی نقطہ نظر تھا ۔ جو کہ بدھ کے روز جاری کیا گیا۔

 

یورپی کلینڈر میں ڈیٹا جاری ہونے کی کمی کی وجہ سے G10 کرنسیز میں Choppy ٹریڈنگ کا امکان ہے۔ بعد میں امریکی ٹریڈنگ سیشن کے دوران توجہ درمیانے درجے کے امریکی معاشی ڈیٹا کی طرف ہوگی۔ اس میں ہفتہ وار Jobless Claims ، Philly Fed Manufacturing Index ، اور Home Sales کا ڈیٹا شامل ہے۔ ان اعداد و شمار کے جاری ہونے کے بعد مارکیٹ کے کھلاڑیوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔
چین اور روس de-dollarize کے لئیے بھرپور اقدامات اٹھا رہے ہیں اور ڈالر میں ادائیگیوں سے دور جانے کی کوششوں کررہے ہیں۔
ڈالر کو چھوڑنا آسان نہیں ہے اور نہ ہی یہ اتنی جلدی ہوگا۔ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ ڈالر کے زوال کا آغاز ہوچکا ہے۔
امریکی ڈالر کی پچھلے چھ ماہ کے دوران قدر میں کمی ہوئی ہے اگرچہ یہ پھر بھی مضبوط تھی۔ جو کہ Covid کے بعد انتہائی مضبوط پوزیشن پر آئی۔
فیڈرل ریزرو کے Hawkish تبصرے نے ڈالر کی قدر بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا لیکن تازہ ترین اعداد و شمار قدر میں کمی کے باعث بن رہے ہیں۔
کمزور CPI اور PPI ریڈنگز US Yields اور ڈالر پر دباؤ کا باعث بنتے ہیں۔
چینی اعداد و شمار میں تیزی اور مضبوط کنزیومرز کے باعث ڈالر میں تیزی سے تبدیلی ہورہی ہے
Adnan Abdul Rehman
Regional Market Analyst
Disclaimer:
اعلان دستبرداری: یہ مواد صرف معلوماتی مقاصد اور عام مارکیٹنگ کمیونکیشن کے طور پر مہیا کیا گیا ہے۔ جو کہ آزاد سرمایہ کاری کی تحقیق کی تشکیل کے لیے نہیں ہے۔ اس کمیونیکشن میں کسی بھی قسم کا سرمایہ کاری کا مشورہ ، سرمایہ کاری کی سفارش اور کسی بھی مالیاتی انسٹرومنٹ کی خریدوفروخت کی سفارش شامل نہیں ہے۔ اور نہ ہی اسے شامل سمجھا جانا چاہیے۔ تمام مہیا کی گئی معلومات معتبر ذرائع سے حاصل کی گئی ہے۔ اور ماضی میں ہونے والی کارکردگی اس بات کا ثبوت نہیں ہے کہ مستقبل میں بھی ایسی ہی کارکردگی کی کوئی ضمانت دی جائے اور نہ ہی یہ کوئی قابل اعتماد انڈیکٹر ہے۔ صارفین اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ ادھار (لیورج) والی پروڈکٹس جسے میں کوئی بھی سرمایہ کاری غیر یقینی صورتحال رکھتی ہیں۔ اور اس طرح کی سرمایہ کاری میں بہت سا نقصان کا اندیشہ ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے صارٖفین اپنے نقصان کے خود ذمہ دار ہونگے۔ ہم اس کالم میں مہیا کی گئی معلومات کی بنا پر سرمایہ کاری کرنے پر کسی بھی قسم کے نقصان ہونے پر ذمہ داری قبول نہیں کرتے ہیں۔ اس کالم کے کسی بھی حصے کو یا مزید تقیسم کرنے کے لیے ہماری پیشگی اجازت ضروری ہوگی۔