FOMC میٹنگ کا سرمایہ داروں کی جانب سے بڑی شدت سے انتظار کیا جارہا تھا کیونکہ اس میٹنگ میں فیصلہ ہونا تھا کہ آیا شرح سود میں اضافہ کیا جانا چاہیے یا پہلی شرح سود کو ہی برقرار رکھا جائے گا۔ مارچ 2022 سے مسلسل شرح سود میں اضافے کا سلسلہ بالاخر میٹنگ میں تھم چکا ہے کیونکہ اس بار شرح سود کو نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس پندرہ ماہ کے دوران مسلسل 10 بار شرح سود میں اضافہ کیا گیا تھا۔ Fed نے اس بات کی بھی پیش گوئی کی ہے کہ اسی سال کے دوران دو بار پھر سے شرح سود
میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
دوسری جانب نیوزی لینڈ ٹیکنیکل Recession میں داخل ہوچکا ہے۔ کیونکہ گذشتہ روز GDP کی رپورٹ کے مطابق 0.1 فیصد منفی اعداد و شمار دیکھے گے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے مرکزی بینک نے اکتوبر 2021 سے جارحانہ طور پر شرح سود میں اضافہ کا سلسلہ شروع کیا تھا 2023 کی پہلی سہ ماہی کے دوران Cyclones Hale اور Gabrielle اور ٹیچروں کے احتجاج کے باعث GDP میں کمی دیکھنے کو ملی۔
چین میں نوجوانوں میں بےروزگاری کی شرح مئی کے مہینے میں بڑھ کر 20.8 فیصد ہوگئی ہے۔ جبکہ ریٹیل سیلز میں 12.7 فیصد ، انڈسٹریل پروڈکشن میں 3.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
Adnan Abdul Rehman
Regional Market Analyst Disclaimer
اعلان دستبرداری: یہ مواد صرف معلوماتی مقاصد اور عام مارکیٹنگ کمیونکیشن کے طور پر مہیا کیا گیا ہے۔ جو کہ آزاد سرمایہ کاری کی تحقیق کی تشکیل کے لیے نہیں ہے۔ اس کمیونیکشن میں کسی بھی قسم کا سرمایہ کاری کا مشورہ ، سرمایہ کاری کی سفارش اور کسی بھی مالیاتی انسٹرومنٹ کی خریدوفروخت کی سفارش شامل نہیں ہے۔ اور نہ ہی اسے شامل سمجھا جانا چاہیے۔ تمام مہیا کی گئی معلومات معتبر ذرائع سے حاصل کی گئی ہے۔ اور ماضی میں ہونے والی کارکردگی اس بات کا ثبوت نہیں ہے کہ مستقبل میں بھی ایسی ہی کارکردگی کی کوئی ضمانت دی جائے اور نہ ہی یہ کوئی قابل اعتماد انڈیکٹر ہے۔ صارفین اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ ادھار (لیورج) والی پروڈکٹس جسے میں کوئی بھی سرمایہ کاری غیر یقینی صورتحال رکھتی ہیں۔ اور اس طرح کی سرمایہ کاری میں بہت سا نقصان کا اندیشہ ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے صارٖفین اپنے نقصان کے خود ذمہ دار ہونگے۔ ہم اس کالم میں مہیا کی گئی معلومات کی بنا پر سرمایہ کاری کرنے پر کسی بھی قسم کے نقصان ہونے پر ذمہ داری قبول نہیں کرتے ہیں۔ اس کالم کے کسی بھی حصے کو یا مزید تقیسم کرنے کے لیے ہماری پیشگی اجازت ضروری ہوگی۔