ای سی بی نے شرح سود میں اضافہ کیا، پیش گوئیوں میں ترمیم کی ، جو کہ Fed کے وقفے سے ہٹ کر ہے۔

یورپی مرکزی بینک ECB نے اعلان میں یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ شرح سود بڑھا رہے ہیں اور انہوں نے معاشی پیش گوئیوں میں بھی ترمیم بھی کی ہے۔ یہ قدم جو کہ مارکیٹ کی توقعات کے عین مطابق ہے۔ ECBکے مہنگائی سے لڑنے کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔ US Federal Reserve کے شرح سود میں وقفے کے برعکس ECB نے اس میں اضافہ جاری رکھا۔ یہ ترمیم شدہ پیش گوئیاں GDP اور مہنگائی کے تخمینوں میں ایڈجسٹمنٹ کی عکاسی کرتی ہیں۔ یہ فیصلے ECB اور Fed کی مالیاتی پالیسیوں کے نقطہ نظر میں فرق کو واضح کرتا ہے۔ مرکزی بینکوں کی جانب سے ہونے والے تازہ ترین فیصلوں میں ہونے والی پیش رفت اور عالمی معیشت پر ہونے والے ان اثرات کے بارے میں آگاہ رہیں۔

 

 

 

یورپی مرکزی بینک نے اپنے تازہ ترین مالیاتی پالیسی کے فیصلے کا اعلان کیا جس میں ڈیپازٹ کی شرح 3.25 فیصد سے بڑھا کر 3.50 فیصد کردی گئی۔ یہ 25bps کا شرح سود میں اضافہ مارکیٹ کی عین توقع کے مطابق تھا۔ ECB نے مہنگائی کی پیش گوئیوں میں بھی ترمیم کی ، جس میں Core Inflation کی 2023 اور 2024 کی GDP کی پیش گوئی میں معمولی کمی کی گئی ہے۔

 

 

 

ای سی بی نے مہنگائی پر قابو پانے کے لیے آٹھویں بار مسلسل شرح سود میں اضافہ کیا ہے جو کہ اب 3.5 فیصد ہے۔ جو کہ مئی 2001 سے بلند ترین ہے۔

 

 

مرکزی بینک نے US Federal Reserve کے برعکس فیصلہ کیا ہے۔ جنہوں نے مسلسل دس بار شرح سود میں اضافے کے سلسلے کو اس بار روک دیا ہے۔
کنزیومر پرائسز میں یورو زون میں مئی کے مہینے میں 6.1 فیصد سالانہ بنیادوں پر اضافہ ہوا ہے، جوکہ روس کا یوکرائن پر مکمل حملے کے بعد سب سے کم سطح پر ہے۔ جس وجہ  ہے  انرجی کی قیمتوں میں عالمی سطح پر واضح طور پر اضافہ۔

       

       

       

       

Adnan Abdul Rehman
Regional Market Analyst Disclaimer

: اعلان دستبرداری: یہ مواد صرف معلوماتی مقاصد اور عام مارکیٹنگ کمیونکیشن کے طور پر مہیا کیا گیا ہے۔ جو کہ آزاد سرمایہ کاری کی تحقیق کی تشکیل کے لیے نہیں ہے۔ اس کمیونیکشن میں کسی بھی قسم کا سرمایہ کاری کا مشورہ ، سرمایہ کاری کی سفارش اور کسی بھی مالیاتی انسٹرومنٹ کی خریدوفروخت کی سفارش شامل نہیں ہے۔ اور نہ ہی اسے شامل سمجھا جانا چاہیے۔ تمام مہیا کی گئی معلومات معتبر ذرائع سے حاصل کی گئی ہے۔ اور ماضی میں ہونے والی کارکردگی اس بات کا ثبوت نہیں ہے کہ مستقبل میں بھی ایسی ہی کارکردگی کی کوئی ضمانت دی جائے اور نہ ہی یہ کوئی قابل اعتماد انڈیکٹر ہے۔ صارفین اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ ادھار (لیورج) والی پروڈکٹس جسے میں کوئی بھی سرمایہ کاری غیر یقینی صورتحال رکھتی ہیں۔ اور اس طرح کی سرمایہ کاری میں بہت سا نقصان کا اندیشہ ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے صارٖفین اپنے نقصان کے خود ذمہ دار ہونگے۔ ہم اس کالم میں مہیا کی گئی معلومات کی بنا پر سرمایہ کاری کرنے پر کسی بھی قسم کے نقصان ہونے پر ذمہ داری قبول نہیں کرتے ہیں۔ اس کالم کے کسی بھی حصے کو یا مزید تقیسم کرنے کے لیے ہماری پیشگی اجازت ضروری ہوگی۔