فیڈ کی محتاط پالیسی اور گرتا ہوا ڈالر

جون میں کنزیومر پرائس انڈیکس CPI کے ڈیٹا اور مہنگائی کے دباؤ کے اثرات۔ مہنگائی میں سست روی کی توقع کی جارہی ہے۔ہیڈ لائن کی شرح پچھلے ماہ 3.1 فیصد سالانہ کے طور پر بڑھی جو کہ مئی میں 4 فیصد تھی۔ اور Core میں جون میں پچھلے سال کے مقابلے میں 5 فیصد کا اضافہ متوقع ہے۔ جو مئی میں 5.3 فیصد کے مقابلے میں سست ہے۔ توقع ہے کہ مہنگائی ایک مسئلہ رہے گی، اگلے چھ ماہ سے دو سال تک مہنگائی تین سے پانچ فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
فیڈرل ریزرو Fed شرح سود میں اضافے کے حوالے سے محتاط ہوسکتا ہے خصوصا انتخابات کے سال کے دوران۔ جولائی میں ایک بار شرح سود میں اضافے کی توقع ہے اور عین ممکن ہے ستمبر یا اکتوبر میں اگر مہنگائی تین فیصد سے اوپر رہتی ہے۔ بلومبرگ کے مطابق مارچ کے بعد سے پہلی بار غیر ملکی فنڈز امریکی ڈالر کے مقابلے میں مندی کا شکار ہوئے ہیں۔ وہ کرنسی پر نیٹ شارٹ پوزیشن پر تبدیل ہوچکے ہیں۔ سینٹی مینٹ میں یہ تبدیلی پچھلے ہفتے جابز کی رپورٹ کے تحمینوں میں کمی کے بعد ہوئی ہے۔ جس سے یہ ظاہر ہورہا ہے کہ لیبر مارکیٹ میں نرمی آسکتی ہے۔
جس کے نتیجے میں یہ توقع کی جارہی ہے کہ فیڈرل ریزرو بعد میں جلد ہی نرمی شروع کرے گا۔ ہیج فنڈز اب ڈالر کے خلاف کھیل رہے ہیں، اور وہ یقین کررہے ہیں کہ ڈالر میں کمی ہوگی۔ اس سال امریکی ڈالر خصوصا یورو کے مقابلے میں گرنے کا رحجان رہا ہے۔اب تک اس میں تقریبا 2 فیصد کمی ہوئی ہے۔ اگر امریکی ڈالر میں یہ گراوٹ کا رحجان جاری رہتا ہے تو کموڈیٹز کو مزید سہارا مل سکتا ہے۔
عدنان رحمان
مارکیٹ تجزیہ کار
اعلان دستبرداری: یہ مواد صرف معلوماتی مقاصد اور عام مارکیٹنگ کمیونکیشن کے طور پر مہیا کیا گیا ہے۔ جو کہ آزاد سرمایہ کاری کی تحقیق کی تشکیل کے لیے نہیں ہے۔ اس کمیونیکشن میں کسی بھی قسم کا سرمایہ کاری کا مشورہ ، سرمایہ کاری کی سفارش اور کسی بھی مالیاتی انسٹرومنٹ کی خریدوفروخت کی سفارش شامل نہیں ہے۔ اور نہ ہی اسے شامل سمجھا جانا چاہیے۔ تمام مہیا کی گئی معلومات معتبر ذرائع سے حاصل کی گئی ہے۔ اور ماضی میں ہونے والی کارکردگی اس بات کا ثبوت نہیں ہے کہ مستقبل میں بھی ایسی ہی کارکردگی کی کوئی ضمانت دی جائے اور نہ ہی یہ کوئی قابل اعتماد انڈیکٹر ہے۔ صارفین اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ ادھار (لیورج) والی پروڈکٹس میں کوئی بھی سرمایہ کاری غیر یقینی صورتحال رکھتی ہیں۔ اور اس طرح کی سرمایہ کاری میں بہت سا نقصان کا اندیشہ ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے صارٖفین اپنے نقصان کے خود ذمہ دار ہونگے۔ ہم اس کالم میں مہیا کی گئی معلومات کی بنا پر سرمایہ کاری کرنے پر کسی بھی قسم کے نقصان ہونے پر ذمہ داری قبول نہیں کرتے ہیں۔ اس کالم کے کسی بھی حصے کو یا مزید تقیسم کرنے کے لیے ہماری پیشگی اجازت ضروری ہوگی۔