امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور ایک تیزی کا رحجان دیکھنے میں نظر آرہا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ لوگ اپنا پیسہ لگانے کے لیے سیف ہیون کی تلاش میں ہیں، اور چین میں حالات کے بارے میں لوگوں کے سینٹی مینٹ بدتر ہوتے جارہے ہیں۔ ملک سے آنے والی مثبت اطلاعات کے باعث امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔ مثال کے طور پر، ریٹیل سیلز اور قیمتوں میں اضافہ کی پیمائش (کنزیومر پرائس انڈیکس) دونوں اچھی علامات ظاہر کرتے ہیں۔
اس سے امریکی ڈالر کی مجموعی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔ آنے والا جیکسن ہول سمپوزیم ٹریڈرز کے لیے ایک بڑی ڈیل ہے کیونکہ فیڈرل ریزرو کے چیئرمین جیروم پاول ایک تقریر کریں گے۔ لوگ اس پر پوری توجہ دے رہے ہیں کہ وہ کیا کہنے والے ہیں۔ توجہ شرح سود پر ہوگی اوریہ بھی دیکھا جائے گا کہ ایک بار پھر شرح سود میں اضافہ ہوگا یا نہیں۔ مجموعی طور پر امریکی ڈالر بُلش پیٹرن میں ہے
اور ایسا لگ رہا ہے کہ یہ مزید اوپر کی جانب اڑان بھرے گا۔ امریکی ڈالر کے اہم پئیرز کے لحاظ سے، امریکی ڈالر انڈیکس 103 کے قریب رزسٹنس کے ایک اہم ایریا تک پہنچ گیا ہے۔اگر یہ رزسٹنس ٹوٹ جاتی ہے تو اگلا رزسٹنس لیول 105.50ہے۔ برطانیہ سے کمزور PMI ڈیٹا کی وجہ سے پاؤنڈ (GBP) میں سیل دیکھنے کو ملی ہے، جبکہ یورو (EUR) ڈالر کے مقابلے میں کمزور ہوا ہے۔ جرمن اور فرانسیسی PMI حیران کن اعداد و شمار کے ساتھ جاری کیے گئے ہیں۔ جرمنی کے لیے فلیش سروسز PMI نے ممکنہ معاشی سست روی ظاہر کی ہے۔
مینوفکچرنگ کے لیے فرانسیسی PMI کے اعداد و شمار توقع کے عین مطابق تھے لیکن سروسز PMI نے اپنے اعداد و شمار سے مایوس کیا۔ یورو میں سیل ان PMI کے اعداد و شمار کے نتیجے میں دیکھی گئی۔
Adnan Abdul Rehman
Market Analyst
اعلان دستبرداری: یہ مواد صرف معلوماتی مقاصد اور عام مارکیٹنگ کمیونکیشن کے طور پر مہیا کیا گیا ہے۔ جو کہ آزاد سرمایہ کاری کی تحقیق کی تشکیل کے لیے نہیں ہے۔ اس کمیونیکشن میں کسی بھی قسم کا سرمایہ کاری کا مشورہ ، سرمایہ کاری کی سفارش اور کسی بھی مالیاتی انسٹرومنٹ کی خریدوفروخت کی سفارش شامل نہیں ہے۔ اور نہ ہی اسے شامل سمجھا جانا چاہیے۔ تمام مہیا کی گئی معلومات معتبر ذرائع سے حاصل کی گئی ہے۔ اور ماضی میں ہونے والی کارکردگی اس بات کا ثبوت نہیں ہے کہ مستقبل میں بھی ایسی ہی کارکردگی کی کوئی ضمانت دی جائے اور نہ ہی یہ کوئی قابل اعتماد انڈیکٹر ہے۔ صارفین اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ ادھار (لیورج) والی پروڈکٹس میں کوئی بھی سرمایہ کاری غیر یقینی صورتحال رکھتی ہیں۔ اور اس طرح کی سرمایہ کاری میں بہت سا نقصان کا اندیشہ ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے صارٖفین اپنے نقصان کے خود ذمہ دار ہونگے۔ ہم اس کالم میں مہیا کی گئی معلومات کی بنا پر سرمایہ کاری کرنے پر کسی بھی قسم کے نقصان ہونے پر ذمہ داری قبول نہیں کرتے ہیں۔ اس کالم کے کسی بھی حصے کو یا مزید تقیسم کرنے کے لیے ہماری پیشگی اجازت ضروری ہوگی۔