اسرائیل اور حماس سیز فائر پر بات چیت , فیڈرل ریزرو انٹرسٹ ریٹ مونیٹرنگ پر زور

جے روم پاول کے کمنٹس کافی ہاکش تھے انہوں نے کمنٹس میں کہا کہ ہم کانفیڈنٹ ہیں کہ انٹرسٹ ریٹ اس لیول پر موجود ہیں کہ وہ انفلیشن کو اپنے دو پرسنٹ کے ٹارگٹ پر لا سکے.
مزید کہا کہ اگر انٹرسٹ ریٹ بڑھانے پڑے تو بڑھائے جائیں گے.
انہوں نے کہا کہ فی الحال اس وقت انٹرسٹ ریٹ بڑھانا غیر مناسب ہے.
ان سے پہلے فیڈرل ریزرو کے کئی ممبران نے یہ کمنٹ دیے تھے کہ فی الحال انٹرسٹ ریٹ کو مونیٹر کرنا چاہیے.( عام طور پر ایسے کمنٹ کا مطلب ہوتا ہے کہ انٹرسٹ ریٹ میں کوئی تبدیلی متوقع نہیں ہے)
یاد رہے کہ فیڈرل ریزرو نے مسلسل دوسری بار اپنے انٹرسٹ ریٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی
انٹرسٹ ریٹ کو سٹڈی رکھنے کی وجہ فیڈرل ریزرو نے بتائی ہے کہ, مارچ 2022 سے جو ایگریسیو انٹرسٹ ریٹ ہائک سائیکل شروع ہوئی تھی اس کے اثرات ابھی تک پورے طریقے سے سامنے نہیں ائے اسی لیے ریٹ ہائک کو ریٹ ہولڈ کرنا پڑے گا.
دوسری جانب حماس اور اسرائیل کی لڑائی میں تین دن کے سیز فائر کی خبریں سامنے ارہی ہیں. یہ خبریں ابھی بھی کنفرم ہونا باقی ہیں. اسرائیلی پرائم منسٹر نے یہ کہا ہے کہ اگر حماس جنگی قیدیوں کو رہا کرے گا پھر ہی یہ سیز فائر ہو سکے گا. اسرائیل نے دعوی کیا ہے کہ 270 افراد اب بھی حماس کی قید میں ہیں.
ایسا محسوس ہوتا ہے کہ گولڈ کے ٹریڈر امید کر رہے ہیں کہ یہ اسرائیل حرماس کی لڑائی بہت جلد احتتام پذیر ہو جائے گی یا تو گولڈ کے ٹریڈر اب اس لڑائی پر اتنا فوکس نہیں کر رہے جتنا کہ وہ اکتوبر میں کر رہے تھے.
Adnan Abdul Rehman
Market Analyst HFM
اعلان دستبرداری: یہ مواد صرف معلوماتی مقاصد اور عام مارکیٹنگ کمیونکیشن کے طور پر مہیا کیا گیا ہے۔ جو کہ آزاد سرمایہ کاری کی تحقیق کی تشکیل کے لیے نہیں ہے۔ اس کمیونیکشن میں کسی بھی قسم کا سرمایہ کاری کا مشورہ ، سرمایہ کاری کی سفارش اور کسی بھی مالیاتی انسٹرومنٹ کی خریدوفروخت کی سفارش شامل نہیں ہے۔ اور نہ ہی اسے شامل سمجھا جانا چاہیے۔ تمام مہیا کی گئی معلومات معتبر ذرائع سے حاصل کی گئی ہے۔ اور ماضی میں ہونے والی کارکردگی اس بات کا ثبوت نہیں ہے کہ مستقبل میں بھی ایسی ہی کارکردگی کی کوئی ضمانت دی جائے اور نہ ہی یہ کوئی قابل اعتماد انڈیکٹر ہے۔ صارفین اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ ادھار (لیورج) والی پروڈکٹس جسے میں کوئی بھی سرمایہ کاری غیر یقینی صورتحال رکھتی ہیں۔ اور اس طرح کی سرمایہ کاری میں بہت سا نقصان کا اندیشہ ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے صارٖفین اپنے نقصان کے خود ذمہ دار ہونگے۔ ہم اس کالم میں مہیا کی گئی معلومات کی بنا پر سرمایہ کاری کرنے پر کسی بھی قسم کے نقصان ہونے پر ذمہ داری قبول نہیں کرتے ہیں۔ اس کالم کے کسی بھی حصے کو یا مزید تقیسم کرنے کے لیے ہماری پیشگی اجازت ضروری ہوگی۔