گولڈ کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ

امریکی ڈالر میں ڈیکلائن کی وجہ سے گولڈ میں کافی بلندی دیکھی گئی. فورکاسٹ سے کم امریکی انفلیشن رپورٹ میں سالانہ انفلیشن میں کمی سامنے ائی. سالانہ انفلیشن میں کمی ستمبر 2021 کے لیول سے بھی کم ہے.اس رپورٹ سے فیڈرل ریزرو کی انٹرسٹ ریٹ بڑھانے والی توقعات بھی ختم ہو گئی. اور اس رپورٹ سے اب نئی توقعات سامنے ارہی ہیں کہ جولائی یا جون 2024 سے پہلا ریٹ کٹ ہو سکتا ہے. اج پروڈیوسر پرائس انڈیکس اور ریٹیل سیل کا انڈیکس شائع ہونا ہے. اگر ان دونوں رپورٹس میں انفلیشن کم اور کنزیومر ڈاٹا بھی کم نظر ائے تو امید کی جا سکتی ہے کہ فیڈ نے اپنا ٹائٹننگ کا سائیکل مکمل کر لیا ہے اور اگر ایسا ہوا تو گولڈ بہت تیزی سے بڑھ سکتا ہے. اب اس کی میکرو پکچر سمجھتے ہیں.
اس انفلیشن کے کم ہونے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ امریکی ڈالر کمزوری کی طرف چلا گیا ہے. اس انفلیشن کے کم ہونے کا مطلب یہ ہے کہ امریکی اکانمی میں مہنگائی کم ہو رہی ہے یا کی جا رہی ہے اس بات کا خیال رکھتے ہوئے کہ ریسیشن نہ ائے. کور کنزیومر پرائس انڈیکس میں بھی کمی ائی جو کہ کنزیومر اور انویسٹر کے لیے خوش عین بات ہے. یاد رہے کہ چند دن پہلے ہمارے پاس نان فارم پے رول کا ڈاٹا شائع ہوا تھا جس میں جاب مارکیٹ میں بہت ہلکا سی بہتری سامنے ائی یہ اس بات کی نشاندہی ہے کہ سافٹ لینڈنگ ہو رہی ہے اس بات کا خیال رکھتے ہوئے کہ ڈیمانڈ اور سپلائی اپنی جگہ پر مستحکم ہے.
اسی لیے یہ صرف سلو ڈاؤن ہو رہا ہے نہ کہ کمزوری یا ریسیشن. اب بات کرتے ہیں فیڈرل ریزرو سے اوسٹان گولز بی صاحب کی. انہوں نے کچھ کمنٹس دیے ہیں ائیے ان کو سمجھتے ہیں.
  • ان کے لحاظ سے انفلیشن ایکنامک گروتھ اور لیبر مارکیٹ کے پروگرام میں کافی بہتری اور اچھے رزلٹ سامنے ائے ہیں.
  • ان کے حساب سے ایسا ہو سکتا ہے کہ امریکہ کی دس سالہ ہسٹری میں انفلیشن میں سب سے زیادہ کمی ہو گی ما سوائے جنگی حالات کے.
  • ان کے حساب سے اس سال میں ان ایمپلائمنٹ چار فیصد سے اوپر نہیں جائے گی .
  • فیڈرل ریزرو کو اپنا دو پرسنٹ کا ٹارگٹ حاصل کرنے کے لیے بہت کام کرنا پڑے گا( اس کا صاف صاف مطلب یہ ہے کہ انٹرسٹ ریٹ ہائی یا ہولڈ پہ رہیں گے)
Adnan Abdul Rehman
Market Analyst HFM
اعلان دستبرداری: یہ مواد صرف معلوماتی مقاصد اور عام مارکیٹنگ کمیونکیشن کے طور پر مہیا کیا گیا ہے۔ جو کہ آزاد سرمایہ کاری کی تحقیق کی تشکیل کے لیے نہیں ہے۔ اس کمیونیکشن میں کسی بھی قسم کا سرمایہ کاری کا مشورہ ، سرمایہ کاری کی سفارش اور کسی بھی مالیاتی انسٹرومنٹ کی خریدوفروخت کی سفارش شامل نہیں ہے۔ اور نہ ہی اسے شامل سمجھا جانا چاہیے۔ تمام مہیا کی گئی معلومات معتبر ذرائع سے حاصل کی گئی ہے۔ اور ماضی میں ہونے والی کارکردگی اس بات کا ثبوت نہیں ہے کہ مستقبل میں بھی ایسی ہی کارکردگی کی کوئی ضمانت دی جائے اور نہ ہی یہ کوئی قابل اعتماد انڈیکٹر ہے۔ صارفین اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ ادھار (لیورج) والی پروڈکٹس جسے میں کوئی بھی سرمایہ کاری غیر یقینی صورتحال رکھتی ہیں۔ اور اس طرح کی سرمایہ کاری میں بہت سا نقصان کا اندیشہ ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے صارٖفین اپنے نقصان کے خود ذمہ دار ہونگے۔ ہم اس کالم میں مہیا کی گئی معلومات کی بنا پر سرمایہ کاری کرنے پر کسی بھی قسم کے نقصان ہونے پر ذمہ داری قبول نہیں کرتے ہیں۔ اس کالم کے کسی بھی حصے کو یا مزید تقیسم کرنے کے لیے ہماری پیشگی اجازت ضروری ہوگی۔