وال اسٹریٹ کے بڑےانڈیکس نے ابتدائی نقصانات میں سے کچھ کو ریکوور دیا کیونکہ سرمایہ کار یوکرائن پر روسی حملے سے متعلق پیش رفت کی نگرانی کر رہے ہیں جس میں نئی پابندیوں کے اثرات اور دونوں فریقوں کے درمیان مذاکرات شامل ہیں۔ آر آئی اے نے یوکرائن کے ایک عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ چار گھنٹے بعد روس اور یوکرائن نے امن مذاکرات مکمل کر لیے ہیں اور وہ مذاکرات کے دوسرے دور سے قبل مزید مشاورت کے لیے اپنے اپنے دارالحکومتوں میں واپس آجائیں گے۔ مذاکرات کے کافی طویل عرصے اور اس حقیقت کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ مذاکرات کا دوسرا دور ہوگا، اس سے پتہ چلتا ہے کہ کم از کم تھوڑا بہتر سما ہے۔
اسٹاک کے علاوہ بڑی کرپٹو کرنسیاں بھی آج زیادہ بڑھگئیں۔ بٹ کوائن نفسیاتی ریزسٹنس سے اوپر 40,000 ڈالر پر ٹوٹنے میں کامیاب رہا جس سے خدشات پیدا ہوئے کہ روسی حکومت پابندیوں سے بچنے کی کوشش کرنے کے لئے کرپٹو کرنسیوں کا استعمال کر سکتے ہیں۔ اسی وجہ سے یوکرائن کے نائب صدر میخائیلو فیڈوروف نے روسی اور بیلاروسی صارفین کے فنڈز روکنے کے تبادلے کا مطالبہ کیا۔ دوسری جانب زیادہ ڈیمانڈ روسی لوگوں کی جانب سے بٹ کوائن کو ادائیگی کے متبادل طریقہ کار کے طور پر استعمال کرنے کا نتیجہ ہوسکتی ہے کیونکہ مقامی کرنسی میں کافی کمی واقع ہوئی ہے اور متعدد پابندیوں کی وجہ سے ایف ایکس متبادل استعمال کرنا ناممکن ہو رہا ہے۔ اس کے علاوہ یوکرائنی فریق اپنے مقصد کے لئے کرپٹو کرنسیوں کا استعمال کر رہا ہے۔ ہفتے کو یوکرائن کی حکومت نے روس کے حملے کے بعد ملک کی مسلح افواج کی حمایت کے لئے کرپٹو کرنسی عطیات کے لئے ٹویٹر پر اپیل جاری کی۔ اب تک کمیونٹی نے 20 ملین ڈالر سے زیادہ مالیت کا کرپٹو اکٹھا کیا۔
بٹ کوائن کی قیمت تیزی سے بڑھی اور بڑی ریزسٹنس سے اوپر 40,000 ڈالر پر ٹوٹ گئی۔ بللز کے لئے اگلا ہدف 41500 ڈالر پر واقع ہے اور نیچے کی ٹرینڈ لائن لائن کے ساتھ نشان زد ہے.21 فروری کے بعد اب پہلی بار بٹ کوائن ماہ وار پووٹ سے اپر چلا گیا ہے اور یہ ایک Impulsive moveتھی .مارکیٹ میں ایک GAP بنا ہے . امید ہے کہ اس Gap کو پورا کرنے کی کوشش میں مارکیٹ ہفتاور پروفائل کے VAH پر ڈیمانڈ دیکھ سکے جو کہ 38400 ڈالر پر بنتی ہے۔
Adnan Abdul Rehman
Regional Market Analyst
:Disclaimer
یہ مواز مارکٹنگ کے لئے ہے۔یہ کوئی سگنل سروس نہیں ہے۔اس مواز کو بطور سگنل استعمال کرنے سے ہونے والے نفع،نقصان کا ضمہ آپ کا ہے۔یہاں ساری انفارمیشن بہت بہترین ریسورس سے لی گئی ہے۔کوئی پاسٹ کی پرفامنس ،کو بطور سگنل استعمال کرنی آپ کی زمہداری ہے۔آپ ایگری کرتے ہیں کہ لیوریج پروڈکٹ میں رسک ہوتا ہے۔اور ٹریڈنگ سے ہونے والے نفع و نقصان کے زمہدار آپ خود ہیں۔ہمارے دئے گئے کسی بھی مواد سے ہونے والے والے نفع و نقصان کے زمہدار آپ خودہیں۔ یہ مواد ہماری تحریری پرمشن کے.