کموڈٹی اپ ڈیٹ

Source: HotForex MT4
جیوپولیٹیکل اور معاشی غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے گولڈ کی قیمت میں 4 % سے زائد اضافہ ہوا۔ وقت کے ساتھ، . برطانیہ 2022 کے آخر تک روسی تیل اور دیگر تیل کی مصنوعات کی درآمد بند کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ ڈالر کی مضبوطی کے ساتھ کموڈٹی مارکیٹس زیادہ اتار چڑھاؤ کا شکار ہوتی جارہی ہیں۔ امریکی تیل کی قیمتیں حالیہ بلند ترین سطح 124.00 ڈالر سے کم ہو کر 122.00 ڈالر رہ گئی ہیں۔ رینج سے باہر نکلنے کے بعد گولڈ بڑھ گیا ہے اور چاندی 27.50 ڈالر کے آس پاس ریزسٹنس کی ٹیسٹ کر رہی ہے۔

یوکرائن تنازعہ اور ایران جوہری معاہدے کے مستقبل پر خدشات
روس اور یوکرائن کے درمیان جنگ کے گرد جیوپولیٹیکل اور معاشی غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے گولڈ کی قیمت میں 4 % سے زیادہ اضافہ ہوا۔ ان اطلاعات کے باوجود کہ امریکہ اور برطانیہ نے تیل کے بائیکاٹ پر عمل درآمد کیا ہے، گولڈ کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا۔ بدقسمتی سے یورپی یونین نے ان اقدامات کی حمایت نہیں کی، باوجود اس کے کہ روس تیل اور گیس کا کافی بڑا سپلائر ہے۔ یوروزون کی جانب سے دفاعی سرمایہ کاری پر زور دیا جا ر ہے اور انرجی امپورٹ سے دوری اختیار کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔ یورپی یونین کے بڑے پیمانے پر انویسٹمنٹ پلانز اور یوکرائن میں جاری تنازعہ ،خطے کی اکنامک گروتھ پر اثر انداز ہوگا۔ ایران نیوکلر اگریمنٹ پر خدشات بھی مارکیٹ کے سنٹیمنٹ کو متاثر کر رہے ہیں۔ لندن بلین مارکیٹ ایسوسی ایشن کے مطابق چھ روسی قیمتی دھاتی ریفائنرز پر لندن میں گولڈ اور چاندی کی ٹریڈ پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

صدر بائیڈن  کی اکنامک پینلٹی
اکنامک پینلٹی کے حصے کے طور پر صدر بائیڈن نے امریکہ میں روسی تیل، گیس اور توانائی کی درآمد پر پابندی کا اعلان کیا۔ برطانیہ 2022 کے آخر تک روسی تیل اور دیگر تیل کی مصنوعات کی درآمد بند کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ امریکہ میں تیل اور ریفائنڈ مصنوعات کی سالانہ فراہمی میں 8 % کمی آئے گی، ان اقدامات کے نتیجے میں خام تیل میں 3 % کمی واقع ہوگی۔ برطانیہ میں تیل کی فراہمی میں 8 % کمی کی جائے گی جبکہ ڈیزل کی فراہمی میں 18 % کمی کی جائے گی۔
امریکی صدر جو بائیڈن کے مطابق اگرچہ بہت سے ممالک ان پینلٹی میں شامل نہیں ہو سکیں گے لیکن امریکہ اور اس کے شراکت دار روسی صدر ولادیمیر پوٹن پر دباؤ ڈالتے رہیں گے۔ امریکہ یوکرائنی رفیوجی کی دیکھ بھال کا کچھ بوجھ بھی اٹھائے گا۔
امریکہ کے صدر نے تیل کارپوریشنوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ قیمتوں میں ضرورت سے زیادہ اضافہ نہ کریں کیونکہ انہیں توقع ہے کہ ان میں اضافہ ہوگا۔
روس کی جارحیت میں ملوث ہونے کی وجہ سے صدر بائیڈن نے کہا کہ امریکہ کو خود انرجی کے معاملے میں خود کفیل ہونے کی ضرورت ہے اور انرجی کے صاف ستھرے اور موثر ذرائع کی طرف پیش رفت پر زور دینے کی ضرورت ہے۔
ٹیکنیکل
رینج سے باہر نکلنے کے بعد گولڈ میں تیزی ای ہے۔ ڈالر کی مضبوطی کے ساتھ کموڈٹی مارکیٹس زیادہ اتار چڑھاؤ کا شکار ہوتی جارہی ہیں۔ قیمتی دھاتوں کی بات کی جائے تو XAUUSD تقریبا 2070 ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے جبکہ امریکی %US 10-year Treasury 1.86  تک بڑھ گیا ہے۔ XAGUSD کی ریزسٹنس 27.00 ڈالر کے لگ بھگ ہے۔ USOil کی قیمتیں حالیہ بلند ترین سطح 124.00 ڈالر سے کم ہو کر 122.00 ڈالر کی موجودہ سطح پر آ گئی ہیں کرپٹو کرنسیوں کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا۔ BTCUSD اور ETH کی قیمتیں میں کمی کیونکہ بللز 39,000 ڈالر سے اوپر کا فائدہ حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

Source: HotForex MT4
Adnan Abdul Rehman
Regional Market Analyst
Disclaimer:
یہ مواز مارکیٹنگ کے لئے ہے۔یہ کوئی سگنل سروس نہں ہے۔اس مواز کو بطور سگنل استعمال کرنے سے ہونے والے نفع،نقصان کا ضمہ آپ کا ہے۔یہاں ساری انفارمیشن بہت بہترین ریسورس سے لی گئی ہے۔کوئی پاسٹ کی پرفامنس ،کو بطور سگنل استعماال کرنی آم کی زمہداری ہے۔آپ ایگری کرتے ہیں کہ لیورج پروڈکٹ مے رسک ہوتا ہے۔اور ٹریڈنگ سے ہونے والے نفع و نقصان کے زمہدار آپ خود ہیں۔ہمارے دئے گئے کسی بھی مواد سے ہونے والے والے نفع و نقصان کے زمہدار آپ خود ہیں۔ یہ مواد ہماری تحریری پرمیشن کے