مارکیٹ سنیپ شاٹ

ڈالر انڈکس تجارتی ہفتے کے دوسرے روز آغاز میں بیچنے والوں کا پلڑا بھاری رہا لیکن دن کے اختتام پر خریداروں نے مارکیٹ کا کنٹرول سنبھال لیا اور ڈالر انڈکس 0.16٪ اضافے کے ساتھ 106.83 پر کلوز ہوا۔ جبکہ اگر یو ایس کے دس سالہ بانڈ کی طرف دیکھا جائے تو اس میں اچھا خاصا والیوم دیکھنے میں نظر آیا مجموعی طور پر خریدار مارکیٹ پر حاوی رہے۔ بانڈ 1.76٪ اضافے کے ساتھ 3.74٪ پر کلوز ہوا۔
یورو اور برطانوی پاؤنڈ میں دوسرے روز بھی منفی رحجان دیکھنے کو ملا مجموعی طور پر دونوں کرنسیاں منفی دباؤ کے زیر اثر رہی ۔ بالترتیب 0.11٪ اور 0.08٪ کمی کے ساتھ مارکیٹ 1.0329 اور 1.1950 پر کلوز ہوئی۔ کینڈین ڈالر میں بھی منفی رحجان دیکھنے کو ملا اور مارکیٹ 0.7364 پر کلوز ہوئی۔ فرانسیسی فرینک میں ڈالر کے مقابلے میں مثبت رحجان دیکھنے کو ملا اور 0.9538 پر کلوز ہوا۔ جاپانی ین میں منفی رحجان رہا اور 0.17٪ کی کمی کے ساتھ 138.69 پر کلوز ہوا۔
قیمتی دھاتوں میں سونا اور چاندی میں تیزی دیکھنے کو ملی۔ سونا 0.47٪ اضافے کے ساتھ 1749$ پر کلوز ہوا۔ چاندی 1.50٪ اضافے کے ساتھ 21.25$ پر کلوز ہوا۔ تیل کی قیمت قدرے گیپ کے ساتھ اوپن ہوئی۔ مجموعی طور پر مثبت رحجان رہا اور 3.12٪ اضافے کے ساتھ 78.89$ فی بیرل پر کلوز ہوا۔


گذشتہ روز کے اہم ایونٹس
کینیڈا کے تازہ ترین جی ڈی پی کے اعدادوشمار کے مطابق معاشی حوالے سے کچھ بہتری دیکھنے میں نظر آئی ہے۔ تیل اور زرعی پیداوار کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔ تیل اور گیس کی پیداوار ستمبرمیں 1.8٪ اضافہ دیکھنے کو ملا۔ جبکہ دوسری جانب مینوفیکچرنگ سیکٹر 0.1٪ سکڑا ہے۔
یورپئین سنٹرل بینک نے خبردار کیا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی پر قابو پانے کے لئیے شرح سود میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ معاشی اعداد و شمار میں اکنامک کانفیڈنس انڈکس میں نومبر میں قدرے بہتری دیکھنے کو ملی ہے۔ جو کہ فروری سے تنزلی کا شکار تھا۔ جبکہ دوسری جانب انڈسٹریل کلائمیٹ انڈکس میں مسلسل جنوری سے گرواٹ کا رحجان ہے۔
یورپی یونین کے شہریوں کو بڑھتی سردی میں گیس کے حصول کے لئیے مشکلات کا سامنا ہے۔ جس کے باعث انہیں روس پر انحصار کرنا پڑ رہا ہے۔ رواں سال گیس کی درآمدات میں 40٪ اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔
یو ایس کرؤڈ آئل کے سٹاکس میں 7.85 ملین بیرل کی کمی ہوئی ہے۔ جس سے عالمی منڈی میں تیل کی رسد میں اضافہ ہورہا ہے۔ رواں ہفتے ہونے والی اوپیک میٹنگ کے اگلے روز روسی تیل کی درآمد پر پابندی کا امکان ہے۔

آج ہونے والے اہم ایونٹس
فیڈرل ریزرو سسٹم کے سربراہ جرمی پال خطاب کریں گے۔ جرمی پال معشیت اور جاب مارکیٹ کے حوالے سے اپنی رائے پیش کریں گے۔
اے ڈی پی نانفارم ایمپلائمنٹ چینج کی ماہانہ رپورٹ شائع کی جائے گی۔ جو کہ ہر ماہ کے آخری بدھ کو شائع کی جاتی ہے۔ نئی ملازمتیں پیدا ہونا معاشی بہتری کے حوالے سے ایک انڈکیٹر ہے۔
یو ایس — بیورو آف اکنامک اینالسز جی ڈی پی q/q کے اعدادوشمار شائع کئیے جائیں گے۔

Adnan Abdul Rehman
Regional Market Analyst
Disclaimer:
یہ مواز مارکیٹنگ کے لئے ہے۔یہ کوئی سگنل سروس نہں ہے۔اس مواز کو بطور سگنل استعمال کرنے سے ہونے والے نفع،نقصان کا ضمہ آپ کا ہے۔یہاں ساری انفارمیشن بہت بہترین ریسورس سے لی گئی ہے۔کوئی پاسٹ کی پرفامنس ،کو بطور سگنل استعماال کرنی آم کی زمہداری ہے۔آپ ایگری کرتے ہیں کہ لیورج پروڈکٹ مے رسک ہوتا ہے۔اور ٹریڈنگ سے ہونے والے نفع و نقصان کے زمہدار آپ خود ہیں۔ہمارے دئے گئے کسی بھی مواد سے ہونے والے والے نفع و نقصان کے زمہدار آپ خود ہیں۔ یہ مواد ہماری تحریری پرمیشن کے