یو ایس ٹریژری بانڈ کی Yield میں اضافہ دیکھنے کو ملا کیونکہ ایسے اشارے مل رہے تھے جس سے یہ معلوم پڑتا تھا کہ مینوفکچرنگ سست روی کا شکار ہے۔ تاہم ڈالر کی قدر میں مستحکم تھی اور اتار چڑھاؤ نہیں تھا۔ لیکن مالی سہ ماہی کے آخر میں نئی رپورٹوں کے ملنے کے بعد قدر میں اتنا اضافہ ہوا کہ پہلے سے موجود کمی سے اوپر قدر چلی گئی۔ فیڈ فنڈز فیوچر میں قدرے کمی دیکھنے کو ملی کیونکہ مارکیٹ نے مئی میں ممکنہ شرح سود کے حوالے سے کم امکان سمجھا۔ یو ایس 100 کے علاوہ تمام امریکی سٹاکس میں دن کے اختتام تیزی رہی ۔ اس کے علاوہ یورپی سٹاکس کے فیوچر کنٹریکٹس میں معمولی اضافہ دیکھا گیا۔تیل کی قیمت 80 ڈالر فی بیرل سے اوپر رہی، اس کی بنیادی وجہ اوپیک + اور سعودی عرب کی جانب سے روزانہ 500،000 بیرل پیداوار یومیہ کمی کا اعلان ہے۔(جسے سعودی پہلے بھی کہا جاتا ہے) اور اس کی قدر میں اضافے کی بنیادی وجہ یہی تھی۔
آسٹریلین ریزرو بینک نے شرح سود کو ان کی موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جوکہ لوگوں کی توقعات سے بالکل برعکس تھا۔ تاہم بینک نے مستقبل میں دوبارہ سے شرح سود میں اضافے کے امکان کو مسترد نہیں کیا ہے۔ فیڈرل ریزرو کے نان ووٹنگ ممبر James Bullard کی جانب سے توقع کی جارہی ہے کہ مہنگائی کو قابو کرنے کے لیے مطلوبہ ہدف تک پہنچنے کے لیے فیڈرل ریزرو کی شرح کو 5 فیصد سے تجاوز کرنے کی ضرورت ہے۔ یورپی مرکزی بینک کے Robert Holzmann کہ مئی میں 50 بیس پوائنٹس کے اضافہ کی توقع ہے۔
ایف ایکس – یو ایس ڈی انڈکس گروتھ کے نقطہ نظر اور فیڈ کے کم ہاکش نقطہ نظر کی وجہ سے 101.98 کی کم ترین سطح پر آگیا۔ لیکن انڈکس دن کے اختتام پر 102.03 پر کلوز ہوا۔ یورو میں تیزی کے بعد 1.0916 پر گیا۔ JPY نے ناقص کاکردگی کا مظاہرہ کیا۔ کیونکہ ٹریڈرز پر جاپان کے مینوفکچرنگ سیکٹر پر تیل کی بڑھی ہوئی قیمتوں کے باعث اثر ہوا۔ فی الحال یوآن کمزوری کے ساتھ 132.80 پر ہے۔ یو ایس ڈی اور یوکے مارچ مینوفکچرنگ پی ایم آئی پر نظر ثانی کے بعد پاؤنڈ1.2400 تک بڑھ گیا۔
بڑے ایف ایکس موورز –یو ایس ڈی آر یو بی5.02فیصد ، بڑھ کر 78.50 ہوگیا۔ موونگ ایورج کافی ہائی ہے۔ میک ڈی ہسٹو گرام اور سگنل لائن مثبت ہیں اور بڑھ رہی ہے۔ جبکہ آر ایس آئی لائن ہموار ہے۔ اور سٹویسٹک پر بیرئیش کراس بن چکا ہے۔ ایچ 1 پر اے ٹی آر 0.4139 ہے جبکہ ڈیلی اے ٹی آر 0.9496 ہے۔
اعلان دستبرداری: یہ مواد صرف معلوماتی مقاصد اور عام مارکیٹنگ کمیونکیشن کے طور پر مہیا کیا گیا ہے۔ جو کہ آزاد سرمایہ کاری کی تحقیق کی تشکیل کے لیے نہیں ہے۔ اس کمیونیکشن میں کسی بھی قسم کا سرمایہ کاری کا مشورہ ، سرمایہ کاری کی سفارش اور کسی بھی مالیاتی انسٹرومنٹ کی خریدوفروخت کی سفارش شامل نہیں ہے۔ اور نہ ہی اسے شامل سمجھا جانا چاہیے۔ تمام مہیا کی گئی معلومات معتبر ذرائع سے حاصل کی گئی ہے۔ اور ماضی میں ہونے والی کارکردگی اس بات کا ثبوت نہیں ہے کہ مستقبل میں بھی ایسی ہی کارکردگی کی کوئی ضمانت دی جائے اور نہ ہی یہ کوئی قابل اعتماد انڈیکٹر ہے۔ صارفین اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ ادھار (لیورج) والی پروڈکٹس میں کوئی بھی سرمایہ کاری غیر یقینی صورتحال رکھتی ہیں۔ اور اس طرح کی سرمایہ کاری میں بہت سا نقصان کا اندیشہ ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے صارٖفین اپنے نقصان کے خود ذمہ دار ہونگے۔ ہم اس کالم میں مہیا کی گئی معلومات کی بنا پر سرمایہ کاری کرنے پر کسی بھی قسم کے نقصان ہونے پر ذمہ داری قبول نہیں کرتے ہیں۔ اس کالم کے کسی بھی حصے کو یا مزید تقیسم کرنے کے لیے ہماری پیشگی اجازت ضروری ہوگی۔