مئی 2023: امریکہ میں ملازمت میں زبردست اضافہ، یورو ایریا میں متوقع افراط زر

یونائٹیڈ سٹیٹ کی اے ڈی پی نیشنل ایمپلائمنٹ کی رپورٹ کے مطابق مئی 2023 میں 278،000 جابز کا اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ توقع 173،000 کی کی جارہی تھی۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تنخواہوں میں سالانہ طور 6.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔اس رپورٹ سے پتا چلتا ہے کہ مئی کے مہینے میں تفریح، مہمان نوازی ، قدرتی وسائل، اور تعمیرات جیسے شعبوں میں میں گروتھ ہوئی ہے جبکہ مینوفکچرنگ اور فنانس کے شعبے میں لوگوں کو ملازمتوں سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔ Unemployment Claims کے اعداد و شمار 232،000 آئے ہیں جو کہ پچھلے اعداد و شمار 230،000 سے 2،000 زائد ہے۔ جبکہ توقع کی جارہی تھی کہ یہ 236،000 ہوسکتے ہیں۔ مئی میں ISM Manufacturing PMI رپورٹ کے مطابق مسلسل ساتویں مہینے اس میں کمی ہوئی ہے اعداد و شمار 49.9 آئے ہیں جبکہ توقع 47 کی تھی۔اس سے سابقہ ریڈنگ 47.1 ہے۔ FOMC ممبر Harker نے بھی شرح میں اضافے کو روکنے کی حمایت کی ہے۔
Source:FxStreet

 

مئی میں یورو ایریا میں CPI Flash Estimate y/y توقع سے کم آئے ہیں۔ ہیڈ لائن انفلیشن 6.1 فیصد ہے جبکہ کور انفلیشن 5.3 فیصد تک گر چکا ہے۔ ہیڈ لائن میں اضافے کی وجہ خوراک اور اشیاء کی قمیتوں میں معمولی اضافہ ہے۔ تنخواہوں میں اضافہ اور ڈیمانڈ کے باعث بہت سے سروس سیکٹرز میں قیمتوں کا اضافہ ہوتا رہے گا۔ Eurostat کی رپورٹ کے مطابق یورو ایریا میں Unemplopyment کی شرح 6.5 فیصد ہے۔
Source:FxStreet
Adnan Abdul Rehman
Regional Market Analyst
Disclaimer:
اعلان دستبرداری: یہ مواد صرف معلوماتی مقاصد اور عام مارکیٹنگ کمیونکیشن کے طور پر مہیا کیا گیا ہے۔ جو کہ آزاد سرمایہ کاری کی تحقیق کی تشکیل کے لیے نہیں ہے۔ اس کمیونیکشن میں کسی بھی قسم کا سرمایہ کاری کا مشورہ ، سرمایہ کاری کی سفارش اور کسی بھی مالیاتی انسٹرومنٹ کی خریدوفروخت کی سفارش شامل نہیں ہے۔ اور نہ ہی اسے شامل سمجھا جانا چاہیے۔ تمام مہیا کی گئی معلومات معتبر ذرائع سے حاصل کی گئی ہے۔ اور ماضی میں ہونے والی کارکردگی اس بات کا ثبوت نہیں ہے کہ مستقبل میں بھی ایسی ہی کارکردگی کی کوئی ضمانت دی جائے اور نہ ہی یہ کوئی قابل اعتماد انڈیکٹر ہے۔ صارفین اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ ادھار (لیورج) والی پروڈکٹس جسے میں کوئی بھی سرمایہ کاری غیر یقینی صورتحال رکھتی ہیں۔ اور اس طرح کی سرمایہ کاری میں بہت سا نقصان کا اندیشہ ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے صارٖفین اپنے نقصان کے خود ذمہ دار ہونگے۔ ہم اس کالم میں مہیا کی گئی معلومات کی بنا پر سرمایہ کاری کرنے پر کسی بھی قسم کے نقصان ہونے پر ذمہ داری قبول نہیں کرتے ہیں۔ اس کالم کے کسی بھی حصے کو یا مزید تقیسم کرنے کے لیے ہماری پیشگی اجازت ضروری ہوگی۔