مارکیٹ اپڈیٹ اور آسٹریلین شرح سود

ریزرو بینک آف آسٹریلیا RBA نے شرح سوس میں 25 بیس پوائنٹس کا اضافہ کرکے مارکیٹ کو حیران کردیا، حالانکہ ماہرین اس بات کی توقع کررہے تھے کہ شرح سود میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ اب یہ شرح سود بڑھ کر 4.1 فیصد ہوچکی ہے۔ شرح سود میں اضافے کی وجہ سے آسٹریلین سٹاک 1 فیصد منفی رحجان کے ساتھ کلوز ہوئے۔ اس فیصلے کے بعد آسٹریلین ڈالر کی قدر میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں اضافہ دیکھنے کو ملا۔ RBA نے یہ فیصلہ مہنگائی کے تازہ ترین اعداد و شمار کی بنیاد پر کیا۔ RBA کے گورنر Philip Lowe نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے لیکن ابھی بھی کچھ ایسے اعداد و شمار ہیں جو اس بات کی جانب اشارہ کررہے ہیں کہ مہنگائی ابھی مسلسل کچھ عرصہ تک برقرار رہ سکتی ہے۔
کینیڈین PMI کے اعداد و شمار اس جانب اشارہ کررہے ہیں کہ مئی کے مہینے میں معاشی سرگرمیاں سست روی کا شکار رہے ہیں۔ PMI انڈکس 56.8 سے کم ہوکر 53.5 ہوچکا ہے۔ کے فروری کے بعد کم ترین سطح ہے۔ جبکہ دوسری جانب UK میں مئی کے مہینے میں ریٹیل سیلز میں 3.9 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ Consumer Confidence ابھی بھی بحال ہورہا ہے اور ریٹیلرز کی جانب سے توقع کی جارہی ہے کہ آنے والے مہینوں میں سیلز میں خاطر خواہ اضافہ نہیں ہوگا۔

Adnan Abdul Rehman

Regional Market Analyst

Disclaimer:

اعلان دستبرداری: یہ مواد صرف معلوماتی مقاصد اور عام مارکیٹنگ کمیونکیشن کے طور پر مہیا کیا گیا ہے۔ جو کہ آزاد سرمایہ کاری کی تحقیق کی تشکیل کے لیے نہیں ہے۔ اس کمیونیکشن میں کسی بھی قسم کا سرمایہ کاری کا مشورہ ، سرمایہ کاری کی سفارش اور کسی بھی مالیاتی انسٹرومنٹ کی خریدوفروخت کی سفارش شامل نہیں ہے۔ اور نہ ہی اسے شامل سمجھا جانا چاہیے۔ تمام مہیا کی گئی معلومات معتبر ذرائع سے حاصل کی گئی ہے۔ اور ماضی میں ہونے والی کارکردگی اس بات کا ثبوت نہیں ہے کہ مستقبل میں بھی ایسی ہی کارکردگی کی کوئی ضمانت دی جائے اور نہ ہی یہ کوئی قابل اعتماد انڈیکٹر ہے۔ صارفین اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ ادھار (لیورج) والی پروڈکٹس جسے میں کوئی بھی سرمایہ کاری غیر یقینی صورتحال رکھتی ہیں۔ اور اس طرح کی سرمایہ کاری میں بہت سا نقصان کا اندیشہ ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے صارٖفین اپنے نقصان کے خود ذمہ دار ہونگے۔ ہم اس کالم میں مہیا کی گئی معلومات کی بنا پر سرمایہ کاری کرنے پر کسی بھی قسم کے نقصان ہونے پر ذمہ داری قبول نہیں کرتے ہیں۔ اس کالم کے کسی بھی حصے کو یا مزید تقیسم کرنے کے لیے ہماری پیشگی اجازت ضروری ہوگی۔